مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان پریس کلب یوکے سالانہ انتخابات ارشد رچیال صدرمنتخب کمیونٹی رہنمائوں کی مبارکباد
لندن ... اوورسیز میں مقیم صحافی ملک و قوم کا اثاثہ ہیں، اپنے پیشے کے لحاظ سے ان پر دوہری ذمہ د اری عائد ہوتی ہے کہ وہ اوورسیز قوانین کاحترام کیساتھ ساتھ وطن عزیز پاکستان کے نام اور وہاں موجود اپنی کمیونٹی کی خدمت کو شعار بنائیں، سچی خبریں دیں، تحقیق کی عادت ڈالیں اور ایسے مسائل کو اجاگر کریں جنکا ابتدا میں ہی سدباب کرلیا جائے تو بعد میں پریشانی نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار لارڈ قربان حسین نے پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سالانہ انتخابات کے موقع پر انتخابی عمل دیکھنے کے موقع پر کیا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان پریس کلب کا انتخابات کا جمہوری عمل برطانیہ میں قائم تمام تنظیموں کیلئے ایک عملی نمونہ ہے۔اس انتخابی عمل کا پاکستان سے آئے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع، یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر چوہدری صدیق، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر اوورسیز زاہد مغل، برٹش مسلم فرینڈز آف لیبرکے چیئرمین چوہدری شوکت علی، پاکستان سینٹر کے چیئرمین طارق ڈار، ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز کے چیئرمین سید قمر رضا، برٹش مسلم میئرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سابق میئر کونسلرلیاقت علی، مسلم لیگ برطانیہ کے سینئر نائب صدر ناصر بٹ، ملک ریاض، یوتھ کے صدر انجم چوہدری ،معروف قانون دان چوہدری عنصراور اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب و پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدرافضل بٹ نے مشاہدہ کیا اور تمام تر عمل کو شفاف قرار دیا۔ سال 2016-17 کے لئے پاکستان پریس کلب یو کے (پی پی سی یو کے) کے سالانہ انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق کلب کے دفتر واقع ایج ویئر، لندن میں منعقد ہوئے۔ چیئرمین فرینڈز آف پی پی سی یو کے ناہید رندھاوا اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر تھے جبکہ پریس کلب کے بانی صدر قیصر امام اور سابق صدر فیاض غفور نے انتخابی کارروائی میں ان کی معاونت کی۔ پورے برطانیہ سے 60 سے زائد صحافیوں نے انتخابات میں حصہ لیا اور 2016-17 کی مدت کے لئے عہدیداروں کا انتخاب کیا۔ کل 43 قابل قبول ووٹ ڈالے گئے۔ حتمی نتائج کے مطابق ارشد رچیال (اے آر وائی نیوز) صدر کے عہدے پر کامیاب ہوئے جبکہ شیراز خان (سچ ٹی وی) کو بلامقابلہ طور پر سینئر نائب صدر قرار دیا گیا۔ سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے اے حق نے 35 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے حریف نواز مجید کو 5 اور ندیم ارشاد کو 3 ووٹ ملے۔ وسیم چودھری (چینل 44) اور اکرم عابد (کشمیر لنک لندن) نائب صدور کے عہدوں کے لئے منتخب ہوئے۔ مختلف نشستوں پر منتخب ہونے والے دیگر عہدیداروں میں مسرت اقبال (دنیا ٹی وی) جوائنٹ سیکرٹری، تیمور اقبال (پرائم ٹی وی) سیکرٹری اطلاعات، اور حسیب ارسلان (چینل 44) فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔ ایگزیکٹو کمیٹی کی چھ نشستوں پر آصف قریشی اور افضل چودھری نے 41 ووٹ، عدیل خان نے 40 ووٹ جبکہ رب نواز چغتائی، فرید قریشی اور نثار گلشن نے 35 ووٹ حاصل کئے جنہیں فاتح قرار دیا گیا۔ متعدد معزز شخصیات انتخابی عمل کو دیکھنے کے لئے انتخابات کی جگہ آئیں۔ پنجاب کے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ صحافی برادری اوورسیز کمیونٹی کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ آپ لوگ وطن سے باہر ہیں اس لئے آپ کو پاکستان کی بہتر تصویر پیش کرنی چاہئے جو آپ کامیابی کے ساتھ کر رہے ہیں۔ دیگر مقررین میں طارق ڈار، سید قمر رضا، کونسلر لیاقت علی، چوہدری شوکت علی، افضل بٹ، برطانوی پارٹی لب ڈیم کے رہنما میاں منیر نے مسلسل آٹھ سال سے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر کلب انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ سابق صدور یو کے پی سی سی آئی اے شاہین اور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، کمیونٹی لیڈروں طارق ڈار، ماجد اسماعیل اور نجیب احمد، پی ایم ایل این یو کے کے رہنما ناصر بٹ، ملک ریاض، انجم چودھری، انصر چودھری، رانا شکور، اور اقبال سندھو بھی انتخابی عمل کو دیکھنے کے لئے آئے۔ الیکشن کمیٹی کی طرف سے جاری کئے گئے مکمل حتمی نتائج یہ ہیں: ارشد رچیال (اے آر وائی نیوز) صدر، شیراز خان (سچ ٹی وی) سینئر نائب صدر، وسیم چودھری (چینل 44) اور اکرم عابد (کشمیر لنک لندن) نائب صدور، مسرت اقبال (دنیا ٹی وی) جوائنٹ سیکرٹری، تیمور اقبال (پرائم ٹی وی) سیکرٹری انفارمیشن، اور حسین ارسلان (چینل 44) فنانس سیکرٹری۔ ایگزیکٹو کمیٹی کی چھ نشستوں پر منتخب ہونے والوں میں آصف قریشی (روزنامہ اوصاف، لندن)، افضل چودھری (فری لانس)، عدیل خان (اب تک)، رب نواز چغتائی (روزنامہ اوصاف، لندن)، نثار گلشن (اہل بیت ٹی وی) اور فرید قریشی (اے آر وائی نیوز) شامل ہیں۔