مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی حکمران جماعت کنزر ویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس پر برٹش کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ
برمنگھم:برطانیہ کی حکمران جماعت کنزر ویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر برٹش کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،برطانوی وزیر اعظم اور حکمران جماعت سے مسئلہ کشمیر کے حل میں مداخلت کر کے حل کروانے کا مطالبہ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموشی پر برطانوی حکومت اور ممبران پارلیمنٹ سے احتجاج،جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کانفرنس کے اندر جا کر وزرا اور کشمیر دوست ممبران سے ملاقاتیں کیں جبکہ کانفرنس کے باہر مظاہرے کی قیادت آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین نے کی اور مظاہرے میں برطانیہ کے سیاسی اکابرین حافظ فضل احمد قادری،چوہدری محمد بشیررٹوی،راجہ محمد اشتیاق،راجہ فہیم کیانی،راجہ امجد خان،خواتین رہنمائوں میں سمیرا فرخ،کونسلر یاسمین ڈار،بیرسٹر شازیہ انجم،کونسلر نگہت خان،کونسلر عنصر علی،کونسلر وسیم،کونسلر ظفر اقبال،کونسلر محمد ادریس،سابق لارڈ میئر سٹوک کونسلر ماجد خان،کونسلر امجد فرید،سابق لارڈ میئر کونسلر گلنواز خان نوٹنگھم،سجاد بخاری سلو،ظفر قریشی لیوٹن،اظہر گیلانی برمنگھم،تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم اور انکے ٹریڈ یونین لیڈروں سمیت کونسلر چوہدری محمد فاضل،راجہ اسحاق صابر،چوہدری محمد آمین،بزرگ لیڈر چوہدری منظور حسین،نائب مبین مغل،پاکستان ،کشمیری صحافیوں اور سماجی کارکنوں نے چار گھنٹے تک کھڑے ہو کر حکومتی جماعت کے مندوبین کے سامنے اپنا احتجاج کرتے رہے جبکہ بھارتی حکومت،نریندر مودی اور مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی افواج کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے،تمام مقررین نے اس موقع پر بھارتی مظالم کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے جانوں اور عزتوں کی قربانی دیکر تحریک آزادی کشمیر کو جاری رکھا ہوا ہے اسی طرح بیرون ملک کشمیری بھی اپنے وطن کی آزادی اور ریاستی عوام کے حق خود ارادیت کے حصول تک سفارتی محاذ پر اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے،اس موقع پر خصوصی طور پر یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کی چیئر پرسن انتھیا میکنٹائر ایم ای پی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدو جہد آزادی میں اکیلے نہیں ہیں برطانیہ اور یورپ کے ہر ایوان میں موجود ان کے ہمدرد کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے،انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں ظلم ڈھانے والے بھارتی فوجیوں پر جرائم کے مقدمات چلا کر ریاستی عوام پر ہونے والے مظالم بھی بند کروائے جائیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے انسانی حقوق کی پامالی کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے یورپی پارلیمنٹ اور حکمران جماعت کے اندر بھی اٹھانے کا مطالبہ کیا،اس موقع پر تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ممبران پارلیمنٹ لارڈ طارق احمد،امجد بشیر ایم ای پی،اینڈریو سٹیفن ایم پی،بریکسٹ کے وزیر رابن والکر ایم پی،ممبر پارلیمنٹ نصرت غنی،ریمنڈ اسولوے ایم پی،مہاجرین کے وزیر رچرڈ ہیرنٹن ایم پی اور دیگر متعدد ممبران سے بھی ملاقاتیں کر کے کشمیریوں کے حالات سے آگاہ کیا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر