مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ملکوں میں مقیم کشمیریوں میں بھارتی مظالم پر سخت تشویش ہے
لوٹن:مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے رہنماء اورسماجی شخصیت سید حسین شہید سرور نے گذشتہ دنوں کے دوران برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے صد رنیشنل پریس کلب اسلام آبادشکیل انجم ، پاکستان یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدرافضل بٹ اور ڈی ایس پی کوٹلی سردارریاض مغل کے اعزازمیں الگ الگ عشائیہ کا اہتمام کیا۔ ان تقریبات کے دوران پاکستان، آزادکشمیراورمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر خاص طورپر مقبوضہ کشمیرکی صورتحال زیربحث آئی اوربھارتی مظالم کی سختی سے مذمت کی گئی۔ سید حسین شہید سرور نے بتایاکہ برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ملکوں میں مقیم کشمیریوں اور ان کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے لوگوں میں حالیہ بھارتی مظالم پر سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ انھوں نے کنٹرول لائن پر بھارت کی طرف سے حالیہ دراندازی اورجارحانہ حملے کی بھی مذمت کی ۔ صدر پریس کلب اسلام آباد شکیل انجم کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے دوران آن لائن نیوزاجنسی کے سابق ایڈیٹرمیاں سہیل اقبال، صحافی شفقت نذیر رانا، سابق میئرلوٹن کونسلر وحید اکبرراجہ، سابق ڈپٹی میئرلوٹن کونسلر طاہرملک، سیدصفدر حسین شاہ اور علی شکیل انجم بھی موجودتھے۔ پے ایف یوجے کے صدر افضل بٹ کے اعزازمیں عشائیے کے دوران شکیل انجم کے علاوہ نومنتخب صدر پاکستانی پریس کلب برطانیہ ارشد رچیال، سابق ڈپٹی میئرلوٹن کونسلر ایوب چوہدری ، مضمون نگارراجہ اکبرداد خان، شہزادعلی چوہدری اورعلی شکیل انجم بھی موجودتھے۔ اس موقع پر ارشد رچیال اورپاکستان پریس کلب کے دیگرنومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی گئی۔ڈی ایس پی کوٹلی سردارریاض مغل کے اعزازمیں عشائیہ کے موقع پر راجہ نبیل، شبیرجنجوعہ، جہانگیرخان جے پی، چوہدری اصغرپوٹھی، سید صفدرحسین شاہ، مہربان بٹ، محبوب راجہ ، امیرقیصر دائود، راجہ عارف خان جے پی اور سیدشاہدحسین موجودتھے۔درایں اثناء سید حسین شہیدسرورنے سابق رکن آزادکشمیراسمبلی ملک یوسف خان ایڈوکیٹ کے انتقال پر ان کے چچاکی رہائش گاہ جاکرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیااور ان کی مغفرت کے لیے دعاکی ۔