مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ خطہ کے عوام کے مفاد میں نہیں:ڈاکٹر مسفر
برنلے : جموں کشمیر کا مسئلہ ریاست کے عوام کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے جسے پاکستان کے حکمرانوں کی غلطیوں نے ایک سرحدی تنازعہ میں تبدیل کردیا ہے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ خطہ کے عوام کے مفاد میں نہیں آبی جارحیت ایک بڑی اور خون ریز جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے لبریشن لیگ کا پروگرام آج بھی مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا واحد راستہ ہے تقسیم کشمیر کی ہر سطح پر بھرپور مزاحمت کریںگے لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر مسفر کا جماعت کی 54 ویں یوم تاسیس پر پیغام جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر مسفر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے مسئلہ کشمیر ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے جس کو پاکستان کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور محض جذباتی نعروں نے ایک سرحدی تنازعہ میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے انہوں نے کہاکہ جنگ نہ تو کسی مسئلے کا حل ہے اور نہ ہی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ خطہ کے عوام کے مفاد میں ہے انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں آٹھ لاکھ لوگ گزشتہ 78 دنوں سے اپنے گھروں میں مقید ہیںاور اب پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی باتوں نے ساری توجہ اصل مسئلہ سے ہٹاد ی ہے انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے ذمہ داروں کو مل جل کر امن کے راستے تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہئے کہ جنگ سے دونوںملکوں اور بالخصوص کشمیر کے مصیبت زدہ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہاکہ کشیدگی کے اس ماحول میں سندھ طاس معاہدے اور آبی جارحیت کی باتیں خطہ میں خون ریز جنگ کا پیش خیمہ ہوسکتی ہیں جودونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کیلئے لبریشن لیگ کے بانی قائد جناب کے ایچ خورشید کا پیش کردہ پروگرام آج بھی ایک روشن راہ دکھاتا ہے جس پر عمل کرکے مسئلے کا سیاسی حل ممکن ہے انہوں نے کہاکہ لبریشن لیگ ریاست جموں و کشمیر کی تقسیم کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرے گی اور اگر ایسی کوئی بھی کوشش کی گئی تو ایسے اقدام کے خلاف دنیا بھرمیں بھرپور پرامن سیاسی اور سفارتی جدوجہد کی جائے گی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر