مقبول خبریں
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے راجہ نجابت اورحریت رہنماء عبدالحمیدلون کی ملاقات
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری قوم کو ان کاپیدائشی حق نہ دیناسراسر زیادتی کے مترادف ہے:شاہد خالق
سٹوک آن ٹرنٹ : چاراکتوبر 1947 ء کو ریاست جموں و کشمیر میں ایک عملی سیاسی انقلاب کا آغاز ہوا اور تحریک آزادی کشمیر کی بنیاد رکھی گئی ریاست کشمیر کی تاریخ اس سے بھی پرانی ہے برصغیرپاک و ہند کی تقسیم کے وقت برطانوی راج نے بھارت اور پاکستان کو تو آزاد کردیا لیکن ایک آزاد ریاست جس پر انکا تخت حکمرانی نہیں تھا اسے متنازعہ بنا کر چھوڑ دیا اور آج تک کشمیری قوم اپنی آزادی کے لئے جانی و مالی قربانیاں دے رہی ہے اور اسے اسکا پیدائشی حق نہیں دیا جارہاہے جو کہ سراسر زیادتی کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ سٹوک آن ٹرنٹ یونٹ کے صدر شاہد خالق نے میڈیا کو حقائق کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ ہماری جماعت کا منشور مظلوموں کے لئے لڑنا ہے چاہے وہ دنیا کے کسی کونے میں بھی بستے ہوں چونکہ کشمیر ہماری دھرتی ماں ہے اس لئے ہمارا فرض ہے کہ اس کی آزادی کے لئے ہم تمام ترا کاشوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے کہاکہ اسی سلسلے کی اہم کڑی نواکتوبر بروز اتوار 2017 ء ڈربی شہر میں چار اکتوبر یوم جمہوریہ کشمیر کے حوالیہ سے جماعت کی طرف سے بلائے گئے خصوصی اجلاس میں سٹوک آن ٹرنٹ یونٹ سے بلائے گئے خصوصی اجلاس میں سٹوک آن ٹرنٹ یونٹ کے تمام کامریڈ ز بھرپور شرکت کریں گے اور مکمل اظہاریکجہتی کا مظاہرہ کریں گے ہماری منزل کشمیر کی مکمل آزادی و خود مختاری ہے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر