مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لبڈیم پارٹی سے متنفر ہو کر لیبر پارٹی کا رخ کرنیوالوں کو مایوسیوں کے سواکچھ نہیں ملا: گیل سمتھ
شفیلڈ: کونسلر شفق محمد کی قیادت میں لبڈیم ایک مرتبہ پھر شفیلڈ کونسل میں اکثریتی پارٹی بننے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔ لوگوںکی خواہشات اور انہیں درپیش مسائل کو مسلسل نظر انداز کرنے کی پالیسی کے باعث لیبر پارٹی لوگوں کی حمایت سے محروم ہوتی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار شفیلڈ کے مازبرا وارڈ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں لیبر پارٹی امیدوار کو شکست سے دوچار کرکے کونسلر منتخب ہونے والی لبڈیم پارٹی کے گیل سمتھ نے یہاں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں حکومت کا اتحادی بننے کے باعث جن لوگوں نے لبڈیم پارٹی سے متنفر ہو کر لیبر پارٹی کا رخ کیا انہیں لیبر نے سوائے مایوسیوں کے کچھ نہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کونسلر شفق محمد کی قیادت میں پارٹی مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے اور آئندہ انتخابات میں پارٹی اپنا کھویا ہوا وقار بحال کر کے کونسل اقتدار پر براجمان ہو گی ۔ چوہدری محمد معروف کی نظامت میں ہونے والی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد ظہور اور لبڈیم پارٹی شفیلڈ کے قائد کونسلر شفق محمد نے گیل سمتھ کو ان کی حالیہ کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت جہاں بھی کی جائے کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ یہ جان چکے ہیں کہ لبڈیم پارٹی ہی شہر کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو نہ صرف کونسل میں ان کی بہترین نمائندگی کر سکتی ہے بلکہ شہر کی معیشت کو درپیش چیلنجز کا بھر پور مقابلہ بھی کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیرمی کوبرن پر لوگوں کے عدم اعتماد کو اپنی شکست کا ذمہ دار قرار دے کر مقامی لیبر پارٹی اپنی دل کو تو تسلی دے سکتی ہے لیکن حقیقت کو نہیں بدل سکتی اور حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگوں کو نظرانداز کرنے کی جس پالیسی پر گامزن اس سے لوگ مایوس اور بد ظن ہو تے جا رہے ہیں ۔ کونسلر شفق محمد نے کہا کہ بحیثیت پارٹی لیڈر وہ پارٹی پالیسی کو لوگوں کی ضرورتوں کے ہم آہنگ بنائے رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ انہوں نے حالیہ کامیابی کو کارکنوں کی انتھک محنت کا ثمر قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا ۔ تقریب کے آخر میں چوہدری الطاف حسین نے گیل سمتھ کو شاندار کامیابی کر کے لبڈیم کو مازبرا وارڈ میں چوتھی پوزیشن سے پہلی پوزیشن پر پہنچانے پر پھول پیش کئے ۔