مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ کے مظاہرے میں کشمیر کا جھنڈا لے کر شرکت کریں:راجہ نجابت
مانچسٹر:برطانیہ بھر میں بسنے والے تیرہ لاکھ سے بھی زائد کشمیریوں کو مادر وطن کے بسنے والوں پر بھارتی جارحیت کے خلاف بحیثیت برطانوی شہری حکومت کو باور کرانا چاہئے کہ مسئلہ کشمیر برطانیہ کا پیدا کردہ ہے،لہٰذا اخلاقی طور پر حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزی بارے بھرپور احتجاج کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دبائو ڈالے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ نے دو اکتوبر بروز اتوار دو بجے سے لیکر پانچ بجے تک انٹر نیشنل کنونشن سنٹر برمنگھم میں کنزرویٹو پارٹی کی ہونے والی سالانہ کانفرنس کے ساتھ ملکر ایک بھرپور مظاہرے کا پروگرام تشکیل دیا ہے اور یہ طے پایا ہے کہ جذبہ حب الوطنی کے تحت حکومتی عہدیداران کو ٹھوس پیغام دینے کیلئے جماعتوں اور آرگنائزیشن کے جھنڈوں اور نعروں سے بالا تر ہو کر صرف اور صرف کشمیر کا جھنڈا لہرایا جائے گا اور اس سلسلے میں شریک ہونے والے تمام شرکا سے مودبانہ گزارش کی ہے کہ وہ صرف کشمیر کا جھنڈا لے کر اس مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ اس دن برمنگھم میں ایک اور مظاہرہ ٹریڈ یونین کی جانب سے بھی منعقد کیا جا رہاہے لہٰذا گزارش ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے کو مد نظر رکھتے ہوئے مقررہ وقت سے پہلے وہاں پہنچ جائیں،اس مظاہرے میں کشمیر کوآرڈینیشن آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کے صدر حافظ فضل احمد قادری،آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے قائم مقام صدر مقصود حسین کاکڑوی،مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر احمد رٹوی،کونسلر یاسمین ڈار چیئرمین وویمن ٹیم،سمیرہ فرخ چیئرپرسن بنت المسلمین،صبیحہ خان چیئرپرسن برٹش مسلم وویمن فورم،راجہ شمع نذیر چیئر پرسن برٹش کشمیری وویمن کونسل،راجہ جاوید اقبال اوورسیز ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر اور سابق سینئر وزیر پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما اور موجودہ اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین ساتھیوں سمیت بھرپور شرکت کریں گے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر