مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کا مظاہرہ
برمنگھم:اب بھارت طاقت،غنڈہ گردی،دہشت گردی سے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کیخلاف زیادہ دیر تک دنیا بھر کشمیریوں کے سخت رد عمل کی وجہ سے بہت جلد ہتھیار ڈال دے گا کیونکہ انکی سرکار صرف بھڑکیں مار سکتی ہے مقابلہ نہیں کر سکتی اسکی زندہ مثال ہمارے برمنگھم میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ ہے کہ جب ہم احتجاجی مظاہرہ ختم کر کے بھارتی قونصلیٹ کو اپنا احتجاج درج کروانے کیلئے ایک یاداشت لیکر پہنچے تو قونصلیٹ کے اہلکار لینے سے انکار کرتے رہے پھر مقامی پولیس کے اصرار پر لیکر موقع سے فرار ہو گئے حالانکہ ہمارا احتجاج جمہوری اور بالکل پر امن تھا اور اس موقع پر پولیس بھی نگرانی کر رہی تھی،ہم اپنی دھرتی ماں کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اب تو ایک دفعہ پھر دنیا بھر اور اقوام متحدہ کے اندر کشمیریوں کی آواز گونجنے لگی ہے اب بھارت کو اپنی سلامتی اور ایک طاقتور ملک کے طور پر دنیا کے نقشہ پر رہنے کیلئے کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق دینا ہی ہو گا، ان ملے جلے خیالات کا اظہار جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے مرکزی عہدیداران اور کارکنان نے نے احتجاجی مظاہرے کے فی الفور بعد میڈیا ٹیم سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ آئے روزکشمیر کے اندر بھارتی سکیورٹی اداروں کی جارحیت سے مظلوم جام شہادت نوش کر رہے ہیں اب ہم اپنا حق لیکر ہی چین سے بیٹھیں گے اور اب لندن بھارت ہائی کمیشن کے سامنے بھرپور مظاہرہ کر کے اپنا احتجاج درج کروائیں گے بھارت طاقت کے زور پر تحریک آزادی کشمیر کو نہیں دبا سکتا کیونکہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ طاقت کے زور سے آزادی پسندوں کو مٹایا نہیں جا سکتا،جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر شاہد ہاشمی،چیف آرگنائزر سردار امجد اشرف،نثار احمد،پیر اعجاز شاہ)غازی چکوٹھی(،ندیم اسلم،سیکرٹری جنرل واجد ایوب،سلیم یاس،زوہیب حسن،سیماب الطاف،سردارظہیر،حسن خواجہ اور دیگر عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر