مقبول خبریں
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے راجہ نجابت اورحریت رہنماء عبدالحمیدلون کی ملاقات
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں لوگ چھلنی ہورہے تھے، آزاد کشمیر میں وزارتیں بٹ رہی تھیں: لارڈ نذیر
اسلام آباد :برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے تاحیات رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ کشمیر ایشو پر سیاست ہو رہی ہے،برطانیہ میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے والی رکن پارلیمنٹ کا قتل ہوگیا لیکن کشمیر اور پاکستان سے کوئی موثر آواز بلند نہ ہوئی،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے لوگ چھلنی ہورہے تھے اور آزاد کشمیر میں وزارتیں بٹ رہی تھیں،کشمیری عوام اور قیادت کو اپنے رویے پر غور کرنا چاہیے ۔ وہ ہفتہ کو پاکستان نیشنل پریس کلب میں اقبال انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈائیلاگ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ سیمینار سے ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی’ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اقبال انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈائیلاگ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر حسن الامین اور ڈاکٹر توقیر گیلانی نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران لارڈ نذیر نے آزاد کشمیر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے کہاکہ میڈیا ، سیاسی ، مذہبی رہ نماؤں اور جامعات کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر ایشو پر عوامی سطح پر شعور اجاگر کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاناما پیپر پر ہمارے لوگوں کو زیادہ معلومات ہیں لیکن کشمیر ایشو پر لوگوں کو بہت کم علم ہے ۔ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے کہاکہ رائے ونڈ سمیت ہر جگہ دھرنے دینے کہ باتیں سن رہے لیکن کشمیر ایشو پر بالکل خاموشی ہے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اقبال انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈائیلاگ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر حسن الامین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ بہت حساس ہے ، پاکستانی حکومت اور عوام کو باقی ایشوز کو چھوڑ کر اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔