مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دورہ امریکہ اور ملاقاتیں کامیاب رہیں، سرمایہ کاری اور امن میں پیش رفت ہوگی:نواز شریف
لندن... اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاسوں میں شرکت کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف پیر علی الصبح نیویارک سے لندن پہنچ گئے اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا کے چند ارکان اور مرکزی پارٹی رھنمائوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم من موھن سنگھ سے مسلہ کشمیر کے حل اور بلوچستان میں دراندازی ختم کرنے کی بات کی- دہشت گردی پاکستان کے علاوہ کئی دوسرے ممالک میں ہے ہم اس سے جلد از جلد نبٹنا چاھتے ھیں- صدر اوباما سے بھی کشمیر اور ڈرونز کے بارے بات کی ہے- وزیر اعظم نے کہا میں نے من موھن کو دیہات کی عورت نہیں کہا تھا یہ بیان کو مسخ کیا گیا ہے- انھوں نے اپنے اس دورے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے ممالک کے ساتھ تجارت توانائی تعلیم اور آئی ٹی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی بات کی ھے - پولیو کے خاتمہ اور کمپوٹر ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کا وعدہ بل گیٹس نے بھی کیا ہے وہ جلد پاکستان آئیں گے- انھوں نے پشاور میں ھلاکتوں پر اور زلزله میں اموات پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا- اس موقع پر ان سے جب اوورسیز پاکستانیوں کے مسایل کے حل کے واسطے وفاق میں دفتر اور برطانیہ میں نئے ہائی کمشنر کی جلد تعیناتی کی درخواست کی گئی تو پرائم منسٹر نے شفقت سے زبیر گل کا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ اس پرکام ہو رہا ہےاور احکامات جلد ھو جایئں گے-دریں اثنا اتنی رات گئےزبیر گل صدر پی ایم ایل ن نے میڈیا سیکریٹری شاکر قریشی مرکزی نائب صدر مسرور سعید اور میڈیا کے سرکردہ افراد کے ساتھ پرائم منسٹر پاکستان میاں محمد نواز شریف کا امریکہ کے اھم دورہ کے بعد لندن ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تو پرائم منسٹر نے خوشگوار حیرت کے ساتھ سب کا شکریہ ادا کیا- لمبے سفر اور رات گہری ہونے کے باوجود وہ شفیق مسکراہٹ کے ساتھ سوالوں کے جواب دیتے رہے.