مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
پاک سر زمین پارٹی برطانیہ چوبیس ستمبر کوالطاف حسین کیخلاف مظاہرہ کریگی:چوہدری الطاف
اولڈہم:پاکستان ہمارا مادر وطن ہے اور ہمارے آبائو اجداد کی لازوال قربانیوں اور پانی پاکستان قائد اعظمؒ کی کمال حکمت عملی کی وجہ سے معرض وجود میں آیا،پہلے دن سے ہی اس ختم کرنے کی سازشوں کا جال بچھایا گیا ہے اور ملک دشمنوں اور وطن کے غداروں کو استعمال کر کے دھرتی کو نقصان پہنچانے کیلئے طرح طرح کے حربے استعمال کئے گئے حالیہ دور میں ہمارے پڑوسی ملک بھارت نے پاکستان کے اندر دہشت گردی اور افراتفری پھیلانے کیلئے بھارتی ایجنسی’’ را ‘‘ نے پاکستان کی دھرتی کے غدار ایم کیو ایم کے نام نہاد قائد الطاف حسین کے ذریعے بالخصوص کراچی اور پورے ملک میں دہشت گردی کارروائیں کیں اور برملا اظہار کیا اس پر پاکستانی قوم سراپا احتجاج ہے،پاک سر زمین پارٹی برطانیہ چوبیس ستمبر بروز ہفتہ دن ایک بجے سے لیکر تین بجے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے سامنے بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا،تمام محب الوطن پاکستانیوں و کشمیریوں سے شرکت کی دعوت دی جاتی ہے اور اپیل کی جاتی ہے کہ برائے مہربانی صرف پاکستان کا جھنڈا لیکر مظاہرے میں شرکت کریں یہ باتیں پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری الطاف شاہد سدھو نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی ملاقات میں کیں،انہوں نے کہا کہ غدار وطن کیخلاف انتہائی سخت اقدامات اٹھانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر