مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی سےمرنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کادکھ سانجھاہے
مانچسٹر... پشاور چرچ پر حملہ کی مذمت اور متاثرین لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سینٹ ایڈمن چرچ ویلی رینج مانچسٹر میں تعزیتی اجلاس ہواجس میں سرجیرالڈ کافمین ایم پی، لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن، قائمقام قونصل جنرل ساجدمحمود قاضی، نیشنل میس کمیٹی فار انٹرفیتھ یوکے صدر علامہ عظیم جی، سلیم خورشید سابق ایم پی اے سندھ، تحریک انصاف یوتھ نارتھ کے صدر عامر چشتی، مسلم لیگ ن نارتھ کے صدر راجہ سجاد، رنتھا چرچ کے چارلس پارکر، برنارڈو نیلسن کے علاوہ پاکستان نژاد مسیحی اور مسلم کمیونٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اس اہم تعزیتی تقریب کا اہتمام رائٹ ریورنڈ وکر فادر فلک شیر نے کیا تھا، اس موقع پر فادر فلک کی سربراہی میں ایک احتجاجی یادداشت قائمقام قونصل جنرل ساجد محمود قاضی کو اور پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے نمائندوں کو پیش کی گئی جس میں پشاور چرچ میں مرنے والے لواحقین کی دیکھ بھال اور ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ رائٹ ایونڈر وکر فادر فلک شیر نے کہا کہ پشاور چرچ کے واقع پر ہم سب کی آنکھیں اشک بار ہیں۔ ہمیں پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں مرنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کا گہرا دکھ ہے۔ اور ہم اس دہشت گردی کو انسانیت کے خلاف ظلم و بربتی قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں مسلم کمیونٹی اور دیگر مذاہب کے رہنماؤں کی پشاور چرچ میں مسیحیوں کی وفات پر افسوس کے لئے آنے پر شکریہ ادا کیا۔