مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن کی سابق میئر لوٹن وحید اکبر سے ملاقات
لوٹن ... جموں لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن نے گزشتہ اتوار کو اڑی کے فوجی کیمپ میں ہوئے دھماکے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائیوں سے نہ صرف کشمیریوں کی تحریک کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے بلکہ ایسی کارروائیاں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا پیش خیمہ ہو سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیوٹن میں کونسلر وحید اکبر کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے دوران کی،اس ملاقات میں مرزا منصف داد ایڈووکیٹ بھی انکے ہمراہ تھے،ڈاکٹر مسفر نے کہا کہ وادی کشمیر میں لوگوں نے گزشتہ73دن سے مشکل حالات کا جس طرح مقابلہ کیا ہے اس سے دنیا میں کشمیری عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے جذبات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے لیکن اڑی کے فوجی کیمپ میں ہوئے دھماکے اور جانی نقصان کے بعد سے دنیا کی توجہ ایک بار پھر کشمیریوں کی تحریک سے ہٹ کر ہندوستان،پاکستان دشمنی کی جانب چلی گئی ہے جو بذات خود تحریک آزادی کیلئے نقصان دہ امر ثابت ہو سکتا ہے،دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر جو ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کا مسئلہ ہے اس کے پر امن حل کیلئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں،کونسلر وحید اکبر نے اس موقع پر کہاکہ مظفر آباد حکومت کو تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اپنا سیاسی اور سفارتی کردار ادا کرنا ہو گا،انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ برطانیہ میں کشمیری کونسلرز کو ایک موقف پر اتفاق کرتے ہوئے سفارتی جدو جہد میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،اس کے بعد لبریشن لیگ کے وفد نے جے کے ایل ایف برطانیہ کے صدر صابر گل اور سینئر رکن و سابق صدر جے کے ایل ایف ملک لطیف سے ملاقات کی،اس ملاقات میں کشمیر میں جاری تحریک کی صورتحال اور برطانیہ میں سیاسی کو سفارتی سطح پر مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا،ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک آزادی کو تقویت پہنچانے کی خاطر مشترکہ لائحہ عمل پر بھرپور کام کیا جائے،بعد ازاں لبریشن لیگ کے راہنمائوں نے لبریشن لیگ برطانیہ کے چیف آرگنائزر میاں نجیب انصاری کے گھر جا کے انکی ہمشیرہ محترمہ جنکا حال ہی میں انتقال ہوا انکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی،دونوں راہنمائوں نے لبریشن لیگ برطانیہ کے جوائنٹ سیکرٹری محمد اسلم جو خرابی صحت کی بنا پر ہسپتال داخل ہیں انکی بیمار پرسی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر