مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لاہور ”ایجوکیشن سٹی“ میں دنیا بھر کی اعلیٰ تعلیمی یونیورسٹیوں کے کیمپس ہوں گے: رانا مشہود
لندن برطانیہ کے سرکاری دورے سے وطن واپسی سے قبل پنجاب کے وزیر تعلیم کھیل و کلچر رانا مشہود کے اعزاز میں برطانیہ میں مقیم سابق ایم پی اے مسلم لیگی رھنما ڈاکٹر اشرف چوہان نے عشایئہ دیا اس موقع پر خطاب کرتے رانا مشہود نے بتایا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کی بنا پر ہم ڈو اور ڈائی کی پوزیشن پر کام کر رہے ہیں۔ بنیادی تعلیمی سہولیات کے علاوہ ایڈوانس تعلیمی اداز ہم پاکستان کے ہر بچے تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ہم نے برطانیہ کے بہت بڑے آئی ٹی کے ادارے سے کنٹریکٹ کر لیا ہے جو کہ پاکستان میں ایک تعلیمی ”ٹیبلٹ“ مینو فیکچر کرے گا جس کی قیمت قریباً 5000 روپے پنجاب حکومت ادارے گی اور پاکستان کے ہر سکول جانے والے بچے کو دے گی۔ ہر بچے کو یہ تعلیمی ٹیبلٹ اور گھر میں انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی۔ لاہور کے ڈیفنس کے علاقہ کے گرد و نواح میں پنجاب حکومت ”ایجوکیشن سٹی“ بنا رہی ہے جس میں دنیا بھر کی اعلیٰ تعلیمی یونیورسٹیوں کے کیمپس ہوں گے جہاں پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر کو تعلیم کے میدان میں مواقع دیئے جائیں گے۔ رانا مشہود نے بتایا کہ ہم ”گینس بک آف ریکارڈ“ کے ساتھ ایک اور معاہدہ کر رہے ہیں جس میں وہ ایک بار پھر پاکستان کے اندر موجود نوجوانوں کے تعلیمی، معاشرتی اور کھیلوں میں کارکردگی کے ریکارڈ دنیا کے سامنے لائیں گے۔ تقریب سے ڈاکٹر اشرف چوہان، ملک ریاض، انصر چوہدری، انجم چوہدری، میاں مسرور سعید، شاکر قریشی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے صدارتی خطاب میں رانا مشہود خان کو ایک ان تھک وزیر کا نام دیتے ہوئے کہا کہ وہ خام اعلیٰ کی ٹیم کے ایک اہم رکن ہیں۔ زبیر گل نے اپنے دورہ پاکستان اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات کے بارے میں تفصیل بھی بتائی۔ زبیر گل نے بتایا کہ وزیر اعظم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کے بارے میں احکامات دے چکے تھے۔ ڈاکٹر اشرف چوہان نے میزبان کی حیثیت سے سب کو خوش آمدید کہا اور پارٹی کے ساتھ مخلص، ایماندار، محنتی اور سمجھ دار لیڈر کے طور پر زبیر گل کو خراج تحسین پیش کیا۔