مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
آئندہ نسلوں کو علم و ہنر سے لیس کرنے کی ضرورت ہے ، صادق خان
برمنگھم ۔علم و ہنر ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے پاس یہ ہو وہ ایک کامیاب زندگی گزار سکتا ہے ہمیں آئندہ آنیوالی نسلوں کو ان سے لیس کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار شیڈو وزیر صادق خان نے موزیک کے سالانہ تقریب میں کیا ۔ اس تقریب میں وہ بطور مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے موزیک کے ایمبیسڈر ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ موزیک جو کام سکولوں میں کر رہی ہے اس سے اس ملک کو بہت فائدہ ہو گا انہوں نے موزیک کے مینٹور کو مبارک باد دی جو اپنا وقت نکال کر سکولوں میں جا کر نوجوانوں کے اندر تعلیم و ہنر کیلئے ایک نئی روح پھونکتے ہیں موزیک کی یہ تقریب موزیک ویسٹ مڈ لینڈ کی طرف سے منعقدہ کی گئی تھی جس میں سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز ، کمیونٹی میں سرگرم لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس تقریب میں برمنگھم کے دو سکولوں کے بچوں نے انعامات حاصل کئے ۔ ان دونوں سکولوں میں موزیک کے مینٹور نے بڑا کام کیا ہے وہ اپنا وقت نکال کر بچوں کی ایسی تربیت کرتے رہے ہیں کہ یہ بچے تعلیم کے میدان میں آگے نکلنے کی کوشش کریں ۔ موزیک ایک ایسا ادارہ ہے جس کی سر پرستی شہزادہ چارلس کر رہے ہیں اور اس کے چیئرمین خوار مان ہیں سکول کے بچوں اور ان کے والدین نے موزیک کا شکریہ ادا کیا کیونکہ جب سے موزیک کے مینٹور نے ان کے ساتھ کام شروع کیا ہے ان میں ایک خود اعتمادی پیدا ہوئی ہے ۔ ویورلیل سکول کے ہیڈ ٹیچر کمال حنیف نے کہا کہ ان کے سکول کو موزیک کے ساتھ کام کرنے سے بڑا فائدہ ہوا ہے ۔