مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
قومی سلامتی کےحوالے سے شریف برادران کا کردار انتہائی مشکوک ہے :ڈاکٹر طاہر القادری
لندن : پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن اور وزیر اعظم کے اتحادی ایک جیسی بولی بول رہے ہیں ،دہشتگردی ہو یا پاکستان پرالزام تراشی بیرونی قوتوں کے نمک خوار ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیتے ہیں،پھر کہتا ہوں قومی سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے شریف برادران کا کردار مشکوک ہے ،معاشی جرائم کی پردہ پوشی اور اقتدار کو تحفظ دینے کیلئے ایک تیر سے کئی شکار کر رہے ہیں قصاص و سا لمیت پاکستان تحریک کے دوسرے رائونڈ کا اعلان وطن واپسی پر کرونگا،وہ لندن میں مختلف وفود ،پارٹی رہنمائوں اور وکلا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان نے ابھی تک کلبھوشن نیٹ ورک کے خلاف زبان نہیں کھولی۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بے ضرر بیان بازی کے ذریعے قوم کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے ۔وزیر اعظم کلبھوشن کی گرفتاری،بلوچستان میں ہمسایوں کی مداخلت او ر کھلی دہشتگردی کے ثبوت پوری دنیا کو دیں اور دہشتگردی کے حوالے سے اپنے ہی ملک کی ایجنسیوں پر انگلی اٹھانے والے اتحادیوں کی ہرزہ سرائی بند کرائیں۔وزیر اعظم کو اقوام متحدہ آنے سے قبل اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا اور انہیں بتانا چاہیے تھا کہ قومی سلامتی کے اداروں نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں پر پاکستان کی سر زمین تنگ کر دی ہے ،ان پر لغو اور منفی تنقید مت کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ریشہ دوانیاں کرنے والوں کے حوصلے دن بدن بڑھ رہے ہیں ۔جب تک دشمنوں کی بولی بولنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نہیں نمٹا جائے گا پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازشیں جاری رہینگی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کو بتانا ہو گا کہ بھارت کے لوگ رمضان شوگر مل میں کیا لینے آتے ہیں ۔