مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ کی عدالت نے راچڈیل کی ایک مسجد کے امام کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی
لندن :برطانیہ کی ایک عدالت نے راچڈیل کی ایک مسجد کے امام کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔71سالہ قاری جلال الدین کا انتقال 18 فروری 2016 کو بچوں کے ایک پارک میں حملے کے دوران سر میں آنے والے زخموں کی وجہ سے ہوا تھا۔مانچسٹر کراؤن کورٹ میں ایک حملہ آور بائیس سالہ محمد حسین سعیدی پر مقدمہ چلایا گیا تھا جبکہ دوسرے ملزم محمد عبدالقادر کے بارے میں بتایا گیا کہ قتل کے بعد ملک سے فرار ہو گیا تھا ۔بنگلہ دیش کی شہریت رکھنے والے 71سالہ قاری جلال الدین کورواں سال 18فروری کو اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد پیدل گھر جا رہے تھے ۔بتایا جاتا ہے ملزموں سعیدی اور عبدالقادر کو مرحوم جلال الدین پر اس وقت غصہ آیا جب انہیں پتہ چلا کہ وہ تعویز گنڈے کی مدد سے لوگوں کا علاج کرتے ہیں۔