مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ 4 اکتوبر تک برطانیہ میں کشمیر کمپین چلائیگی: کشمیری رہنما
لندن : جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ 16ستمبر سے 4 اکتوبر تک برطانیہ بھر میں کشمیر کمپین چلائے گی جس کیلئے آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق سینئر وزیر آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین ہر سطح پر سرپرستی اور معاونت کرینگے جبکہ آزاد کشمیر و پاکستان کی سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے علاوہ خواتین اور پروفیشنلز تنظیموں سے بھی تعاون لیا جائیگا ۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں اوورسیز کشمیریوں کے نمائندے راجہ جاوید اقبال ایم ایل اے نے بھی برطانیہ اور یورپ میں تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر جہاں اپنی جماعت مسلم لیگ کے ذریعے بھر پور مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا ہے وہاں انہوں نے تحریک حق خودارادیت یورپ کے تمام پروگراموں میں تعاون اور سرپرستی کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے آج لندن سے اثر شروع ہونیوالی اس مہم کے بعد 16ستمبر کو پارک 17ستمبر کو بریڈ فورڈ ، مانچسٹر اور 18ستمبر کو برمنگھم میں تقریبات منعقد ہونگی جہاں ممبران پارلیمنٹ اور کشمیری و پاکستانی کونسلروں کی شرکت کو یقینی بنایا جائیگا ۔ 22ستمبر کو نیلسن اور کیتھلے کے ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کی جائینگی جبکہ 27اور 28ستمبر کو برسلز میں کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریبات میں شرکت کی جائیگی جس کیلئے علی رضا سید ، چیئرمین کشمیر کو سال یورپ اور سردار محمد صدیق خان کے علاوہ فرینڈز آف کشمیر کے ارکان معاونت کرینگے ۔ لبرل پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں لارڈ قربان حسین ، لیبر پارٹی کی کانفرنس میں افضل خان ایم ای پی ، تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم اور کنزرویٹو پارٹی کی کانفرنس میں امجید بشیر ایم ای پی اور راجہ نجابت حسین پروگرام ترتیب دیکر زیادہ سے زیادہ سیاستدانوں کو مقبوضہ کشمیر کے حالات سے آگاہ کرینگے اس دوران برطانوی وزراء اور شیڈو وزراء سے بھی ملاقاتیں کی جائینگی ۔ برمنگھم اور لیور پول میں کنزرویٹو اور لیبر پارٹی کانفرنسوں میں کشمیر پر سیاسی جماعتوں کی پالیسی کے بارے میں بھی خصوصی لابی کی جائے گی ۔ چوہدری محمد یاسمین اور راجہ جاوید اقبال دونوں اورسیز کشمیری ممبران اسمبلی کی پوزیشن کی وجہ سے بیرون ملک منظم مہم چلائی جائے گی ۔ اس سلسلے میں برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں جموں و کشمیر تحریک خودارادیت یورپ کے زیر اہتمام افتتاحی اجلاس کی صدارت نو منتخب ممبر اسمبلی اوورسیز راجہ جاوید اقبال نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق سینئر وزیر اور آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین تھے میزبان اور تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم برطانیہ اور یورپ میں مقبوہ کشمیر میں حالیہ ظلم و تشدد اور کشمیریوں کی تحریک کو بیرون ملک سفارتی کاز پر اجاگر کرنے کیلئے تمام مکاتب فکر کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور ہم جہاں برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپوں سے ملکر کام کر رہے ہیں وہاں تمام اوورسیز کشمیریوں سے بلا امتیاز سیاسی وابستگی معاونت بھی لیں گے اور دوسری تنظیموں کے پروگراموں میں تعاون بھی کرینگے ۔ انہوں نے خصوصی طور پر چوہدری محمد یاسین اور محمد افضل بٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تحریک کی دعوت پر اپنے سارے دورے کو تحریک آزادی کشمیر کیلئے وقف کر دیا جبکہ راجہ جاوید اقبال نے تحریک کے اس اجلاس میں شرکت کرکے مسئلہ کشمیر سے اپنی مکمل وابستگی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کے چیئرمین ڈیوڈ نٹل ایم پی ، وائس چیئرمین لارڈ قربان حسین ، وائس چیئرمین اور شیڈو منسٹر بیرسٹر عمران حسین ایم پی ، شڈیو منسٹر خزانہ ربیکا لانگ بیلی ، لیبر رکن پارلیمنٹ اینڈریو گوون اور بیرسٹر یاسمین قریشی ایم پی کشمیریوں کی مہم میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کا عزم کیا ۔بیورور رپورٹ:فیاض بشیر