مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی مظالم پر دنیا بھر کی حقوق کی تنظیموں کا کردار بے حسی کی زندہ مثال ہے: شبیر کشمیری
اولڈہم:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اداروں کی جارحیت اور کارروائیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ایسے میں دنیا بھر کی حقوق کی تنظیموں کا کردار بے حسی کی زندہ مثال ہے اور دنیا کے طاقتور ممالک کی دوہری پالیسی کی وجہ سے آج کے دور میں کئی ممالک میں خانہ جنگی کی صورتحال ہے اور شرپسند عناصر اس موقع کا فائدہ اٹھا کر دہشت گردوں کو ٹریننگ دے کر اپنے مضموم مقاصد حاصل کرتے ہیں اگر ایشیا کے خطہ میں امن نا گزیر ہے تو پھر مسئلہ کشمیر کا حل وقت کا اہم ترین تقاضا ہے اسے حل کئے بغیر امن ایک خواب تو ہو سکتا ہے لیکن حقیقت نہیں،ان خیالات کا اظہار اولڈہم کی ممتاز کشمیری شخصیت اور تحریک آزادی کشمیر کے کارکن محمد شبیر کشمیری نے عید الاضحیٰ کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تحریک آزادی کشمیر سے وابستہ تمام تنظمیوں اور آزاد کشمیر کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ذاتی ایجنڈے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیر بارے یک نکاتی پالیسی اپنائیں اس کیلئے آزاد کشمیر کی حکومت کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بجائے اسلام آباد کے چکر لگانے کی فی الفور تمام جماعتوں کی کانفرنس بھلا کر مشترکہ پالیسی کا اعلان کریں وگرنہ کشمیری قوم کبھی معاف نہیں کرے گی،انہوںنے کہا کہ اب کشمیر کی آزادی کے بغیر کشمیری قوم پیچھے نہیں ہٹے گی،بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ہو گا وگرنہ بھارت مزید مشکلات کیلئے تیار ہو جائے۔بیورورپورٹ:فیاض بشیر