مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
بحیثیت مسلمان ہمیں قرآن کریم کے احکامات کو زندگی کا مسکن بنا نا چاہئے:قاری خادم حسین
اولڈہم:اسلام کی سر بلندی کیلئے بحیثیت مسلمان ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم قرآن کریم میں بیان کئے گئے احکامات اور پیغمبر ان دین کی زندگی اور انکے بتائے ہوئے زریں اصولوں کو اپنی زندگی کا مسکن بنا لیں،دین اسلام میں ایثار،قربانی،خدمت خلق کی تلقین بار بار بیان کی گئی ہے اور جب رب العزت کی طرف سے حضرت ابراہیمؑ کو اپنے بیٹے کی قربانی کا حکم دیا گیا تو انہوں نے خدا کی خوشنودی کیلئے حضرت اسماعیلؑ کو قربان کرنے کیلئے پیش کر دیا لیکن رب کریم نے انہیں اس آزمائش کے صلے میں جب آپؑ نے چھری پھیری اور پھر رب کریم نے حضرت اسماعیلؑ کے بدلے جانور رکھ دیا اور حضرت ابراہیمؑ نے اسے ذبح کر دیا،اس عظیم قربانی کو تا قیامت اہل اسلام پر فرض و واجب کر دیا،ان خیالات کا اظہار نگینہ جامع مسجد اولڈہم کے جید عالم دین اور برطانیہ کے مشہور و معروف عالم قاری خادم حسین چشتی نے عید الاضحیٰ کے خطبہ کے دوران ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام تمام مسائل کا حل ہے اگر ہم اس پر عمل کریں تو ہمارے تمام پیچیدہ مسائل خود بخود حل ہو جائیں انہوں نے کہا کہ خوشی کے اس تہوار پر بے شک ہم برطانیہ میں رہ رہے ہیں لیکن مادر وطن پاکستان و کشمیر کی مٹی نے ہمیں جنم دیا،عزت دی اور اسی کے توسط سے ہم رزق کی تلاش میں یہاں آئے وہاں کے مسائل ہمارے لئے سخت تکلیف دہ ہیں اور ہماری روح وطن عزیز کیلئے تڑپتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے بسنے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور عالم،اقوام اور اسلام سے بھرپور مطالبہ و احتجاج کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی جارحیت و مظالم کو بند کروائے اور مسئلہ کشمیر کو حل کروائے برطانیہ کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر بارے اپنا کلیدی کردار ادا کرے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روح انکا حق خود ارادیت دلوائے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر