مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے زیر اہتمام مظاہرہ
لندن:برطانوی پارلیمنٹ کے بیس ارکان اور کشمیری و پاکستانی تنظیموں کے عہدیداروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرنے کیلئے برطانوی حکومت سے بھرپور مداخلت کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے،برطانوی وزیر اعظم ٹریسامے کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر مظاہرے میں برٹش کشمیریوں کے ساتھ9ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ برطانوی پارلیمنٹ میں قائم کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے عہدیداروں اور جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے عہدیداروں کے دستخطوں سے برطانوی وزیر اعظم کو ایک یاداشت پیش کرتے ہوئے برطانوی حکومت اور عالمی برادری کے وعدوں کی یاد دہانی کراتے ہوئے کشمیریوں کی پر امن جدوجہد آزادی اور سیاسی تحریک کے دوران کشمیری لیڈر شپ کا مطالبہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی ایجنسیوں کے علاوہ ممبران پارلیمنٹ کو جانے کی اجازت دلوانے کا بھی مطالبہ کیا گیا جبکہ پارلیمنٹری گروپ نے کشمیریوں کی سفارتی محاذ اور پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا لائحہ عمل بھی طے کیا،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے زیر اہتمام مظاہرے کی قیادت چیئرمین راجہ نجابت حسین،لندن کے چیئرمین راجہ سکندر خان،وائس چیئرمین امجد حسین مغل،گریٹر مانچسٹر کی چیئر پرسن روبینہ خان،سر پرست شاہدہ خان،جوائنٹ سیکرٹری یاسمین عالم،پٹریاٹک فرنٹ کے چیئرمین طارق محمود،OPSکے چیئرمین ملک جاوید اقبال،الوینہ خان،ثمینہ علی،محمد بوٹا ہیری،جیب جان لیاری فرینڈز،تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سربراہ بیرسٹر سلطان محمود کے مشیر برائے کشمیر چوہدری فاروق احمد ایڈووکیٹ،مقبوضہ کشمیر کے رہنمائوں پروفیسر نذیر شال،نذیر احمد قریشی اور پروفیسر شاہد اقبال کے علاوہ آل پارلیمنٹری گروپ کے صدر لارڈ نذیر احمد،چیئرمین ڈیوڈ نٹل ایم پی،وائس چیئرمین لارڈ قربان حسین،شیڈو منسٹر بیرسٹر عمران حسین ایم پی،سابق شیڈو وزیر خارجہ فیبئن ہملٹن ایم پی،اولڈہم ویسٹ کے ممبر پارلیمنٹ جم میکماہان ایم پی،برمنگھم سے ممبر پارلیمنٹ خالد محمود ایم پی،کولن ویلی سے کنزرویٹو ممبر پارلیمنٹ جیسن میکار ٹنی ایم پی نے جہاں شرکت کر کے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر مظالم اور مسلسل کرفیو کے علاوہ گزشتہ70سال لاکھوں کشمیریوں کی شہیدوں کی قربانیوں کا ذکر کرتے جہاں برطانوی حکومت سے اس مسئلے کے حل میں سنجیدگی دکھانے بلکہ عالمی برادری کی خاموشی پر بھی اظہار افسوس کیا،اس موقع پر راجہ نجابت حسین نے کشمیر گروپ کے تمام ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خطوط اور پارلیمنٹ میں سوالات اٹھا کر برٹش کشمیریوں کی ہر سطح پر نمائندگی کی،انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں معاونت کی اپیل کرتے ہوئے برطانیہ کے تاریخی کردار اور برٹش کشمیریوں کی برطانوی حکومت سے مطالبہ بھی کیا کہ وہ لاکھوں کشمیریوں کی شہادتوں اور بھارتی افواج کی طرف سے حالیہ دو مہینوں میں90سے زائد کشمیریوں کے قتل عام اور ہزاروں زخمیوں کی وجہ سے اس مسئلے کو اقوام متحدہ اور یورپی یونین میں اٹھائے،اس موقع پر چیئرمین کشمیر گروپ ڈیوڈ نٹل ایم پی نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم بیرون ملک کشمیریوں کے شانہ بشانہ ریاست جموں کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے حصول تک معاونت جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ کشمیر گروپ کے ارکان تحریکی عہدیداروں سے مل کر کشمیریوں کے ہر قومی دن پر پارلیمنٹ میں خصوصی تقریبات منعقد کر کے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں گے،بعد ازاں ڈیوڈ نٹل ایم پی،لارڈ قربان حسین، بیرسٹر عمران حسین ایم پی،فیبئن ہملٹن ایم پی،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،راجہ سکندر خان،یاسمین عالم اور طارق محمود نے برطانوی وزیر اعظم کیلئے لکھی گئی پٹیشن پر دستخط کر کے اسے10ڈائوننگ سٹریٹ میں داخل کروایا،اس مظاہرے میں پاکستان سے آئے ہوئے صحافی برادری کے مسلم لیڈر افضل بٹ نے خصوصی طور پر شرکت کر کے جہاں خطاب کیا وہاں پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ مشاورتی اجلاس تحریکی رہنمائوں کے ہمراہ مستقبل کے لائحہ عمل اور تعاون کا بھی اعلان کیا،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مسلم بھٹو اوربریڈ فورڈ کے سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق نے بھی تحریک کے عہدیداروں سے یکہتی کا اظہار کیا،مظاہرے کے دوران سیاسی و سماجی رہنمائوں کو خطاب کیلئے تحریک کے لندن ریجن سے چیئرمین راجہ سکندر خان نے مدعو کرتے ہوئے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریکی خواتین و مرد مقبوضہ کشمیر اورآزاد کشمیر کے اندر جس طرح مسلسل مظاہرے اور احتجاج کر رہے ہیں اسی طرح برطانیہ اور یورپ میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر