مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بیسٹ وے گروپ کی مظفر چوہدری کے اعزاز میں تقریب،سر انور پرویز کا خراج تحسین
لندن:بیسٹ وے ایک ایسا کاروباری خاندان ہے جس میں ہر مذہب اور عقائد کے لوگ اپنی اپنی بساط کے مطابق محنت اور ہمت کیساتھ اسے آگے بڑھانے پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ادارہ بھی اپنے تمام ساتھیوں کو اس خاندان کا حصہ سمجھتا ہے، ان خیالات کا اظہار بیسٹ وے گروپ کے چیئرمین سر انور پرویز نے میپ ٹریڈنگ کے سبکدوش ہونے والے چیف ایگزیکٹیو مظفر چوہدری کی ریٹائرمنٹ کی تقریب سے کیا جس میں ادارے کے افراد کے علاوہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضمیر چوہدری اور بیسٹ وے کیش اینڈ کیری کے مینیجنگ ڈائریکٹر شیخ یونس نے بھی شرکت کی۔ سر انور پرویز نے کہا مظفرچوہدری ہمارے دیرینہ ساتھیوں میں سے ہیں۔ ان سے پہلی ملاقات بیسٹ وے گروپ کے قیام سے اگلے سال ٧٧ میں ہوئی تاہم گروپ کی طرف سے اچھی آفر ملنے کے باوجود انہوں نے ہمارے ساتھ رہنا پسند نہ کیا اور اپنے پسندیدہ شعبے بینکنگ کی طرف چلے گئے تاہم ١٩٩٢ میں جب یہ دوبارہ آئے تو ہم نے انہیں کھلے دل کیساتھ اپنے ساتھ ملایا، انہوں نے اپنی انتھک محنت کی بدولت وائٹ پرل کو پاکستان کی پہچان بنا دیا جبکہ اس سے قبل پاکستانی باسمتی کو برطانیہ میں کوئی جانتا تک نہ تھا۔ سر انور پرویز نے کہا مظفرچوہدری انتہائی محبت کرنے والے شفیق انسان ہیں۔ بیسٹ وے کیش اینڈ کیری کے ایم ڈی شیخ یونس نے مظفر چوہدری کی خدمات کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود کو رول ماڈل کے طور پر منوایا ہے۔ انہوں نے ادارے کیطرف سے انہیں تحائف بھی پیش کیئے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مظفرچوہدری کا کہنا تھا کہ انکی کامیابی میں انکی ٹیم کا بڑا کردار ہے سب نے مل کر انتھک محنت کی اور اآج پاکستانی باسمتی چاول کی برطانیہ سمیت یورپ بھر میں بڑی مانگ ہے۔ انہوں نے کہا میں بیسٹ وے میں ڈائریکٹر کے طور پر منسلک رہوں گا تاہم میپ ٹریڈنگ کی سربراہی مسٹر ٹونی سنبھالیں گے۔