مقبول خبریں
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے راجہ نجابت اورحریت رہنماء عبدالحمیدلون کی ملاقات
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
جامع مسجد وکٹوریہ کی انتظامیہ کمیٹی کے الیکشن میں چوہدری فیض رسول کامیاب
اولڈہم:جامع مسجد وکٹوریہ کی انتظامیہ کمیٹی کے الیکشن کے بعد نتائج کا اعلان کر دیا گیا،کل ووٹرز کی تعداد45تھی جس میں سے دو ووٹ غیر حاضر تھے سابق چیئرمین چوہدری نصیر احمد نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین کی سیٹ کیلئے میاں طاہر نعیم جبکہ مد مقابل تھے چوہدری فیض رسول میاں طاہر نعیم14ووٹ اور چوہدری فیض رسول نے28ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی،نو منتخب چیئرمین کے ساتھ عبدالوحید سیکرٹری جنرل بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں،جوائنٹ سیکرٹری سلیم اقبال22ووٹ،خزانچی غلام ربانی26ووٹ،وائس چیئرمین عطا محمد چوہدری25ووٹ،بلڈ بنک ورکس کیلئے محمد اکرم28،فیونرل اینڈ ویلفیئر پر فاروق اقبال ملک26ووٹ،مذہبی معاملات کیلئے محمد احسان نے21ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ جوائنٹ خزانچی کیلئے محمد مشتاق زیدی بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں نو منتخب چیئرمین چوہدری فیض رسول کا تعلق پاکستان کے شہر جہلم سے ہے اور قومی اسمبلی کے رکن چوہدری خادم حسین،پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری لعل حسین کے خالہ زاد بھائی ہیں،چوہدری فیض رسول کا کہنا تھا یہ انتہائی اہم ذمہ داری ہے جس کیلئے خدا نے مجھے کامیابی عطا فرمائی ہے،ہماری سب سے پہلی ترجیح بچوں،بچیوں کی تعلیم و تربیت کیلئے بھرپور جدو جہد کرنا اور خریدی ہوئی زمین پر نیو کمپلیکس کی تعمیر ہے،انشااللہ اپنی ٹیم کے ہمراہ سب کی مشاورت اور تعاون سے اس ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے ایمانداری سے چلائیں گے انہوں نے کہا کہ گو میرا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے مگر یہاں خالصتاً مذہبی و اخلاقی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے گا جس سے کمیونٹی کیلئے خیر و بھلائی ہو اور مسجد کو ہر قسم کے مذہبی منافرت اور فرقہ واریت سے دور رکھ کر اسلام کی اشاعت کیلئے فرائض سر انجام دیں گے،سابق چیئرمین چوہدری نصیر احمد نے نو منتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اللہ پاک بخیر و خوبی فرائض نبھانے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے ہماری طرف سے ہر طرح اور ہر سطح پر تعاون جاری رہے گا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر