مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز کمیونٹی کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں گے:ایس ایس پی میر پورعرفان سلیم
سلائو ... اوورسیز کمیونٹی کے جان و مال کی حفاظت کیلئے آزاد کشمیر پولیس اپنا مثبت پیشہ وارانہ کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے ہمیشہ کی طرح میں ذاتی طور پر اوورسیز کمیونٹی کے پولیس سے متعلقہ معاملات کیلئے ہمہ وقت موجود ہوں ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر پولیس کے ایس ایس پی ضلع میر پور عرفان سلیم راجہ نے اپنے دورہ برطانیہ کے اختتام پر وطن واپسی سے قبل احباب سے ملاقاتوں میں کیا،ان شخصیات میں سابق مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری اورنگ زیب،چوہدری دلپذیر،الحاج راجہ،اللہ دتہ و دیگر شامل تھے،عرفان سلیم راجہ نے کہا کہ اللہ کے خاص فضل و کرم اور عوام کی دعائوں اور تعاون و اعتماد کی بدولت میں نے انتہائی سنگین نوعیت کے کیس کے ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا، اوورسیز کمیونٹی بلا خوف و خطر میرپور آئے،پولیس امن و امان سمیت ان کے جان و مال،عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مثبت پیشہ وارانہ کردار ادا کرے گی ،اوورسیز کمیونٹی کسی بھی اہم معاملے ایشو پر مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں،عرفان سلیم راجہ نے مزید کہا کہ اوورسیز کمیونٹی اور آزاد کشمیر پولیس کے درمیان اچھے ورکنگ رلیشن اور خوشگوار تعلقات کو فروغ مل رہا ہے اوورسیز کمیونٹی ہمارے جسم و جان کا حصہ ہے او رہماری فیملی ہے،برطانیہ میں مقیم کمیونٹی نے ہمیشہ عزت و پیار دیا ان کا پیار و محبت اور اعتماد میری زندگی کا لازوال سرمایہ ہے جسے کبھی نہیں بھول سکتا،عرفان سلیم نے کہا کہ میرے لئے دیگر اعزازات اور انعامات کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی طرف سے پیار و محبت اور اعتماد کا ملنا میرے لئے کسی اعزاز اور انعام سے کم نہیں،بڑے بڑے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کا مقابلہ کر کے اللہ تعالیٰ نے میری ہمت اور حوصلے اور دلیری کو کوہ ہمالیہ کی پہاڑی کی طرح بلند کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کی برطانیہ کے تمام شعبہ جات میں نمایاں کامیابیاں دیکھ کر دل انتہائی خوش ہوتا ہے۔