مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم پاکستان نےنمائندہ حکومتی کمیٹی بنا کر کشمیریوں کی نمائندگی کا حق ادا کیا :راجہ امجد
برمنگھم:صدر مسلم لیگ ن مڈ لینڈ زون راجہ امجد خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کشمیریوں کے جذبات و احساسات کو ہمدردی سے سمجھتے ہوئے حکومتی نمائندوں کی کمیٹی بنا کر نمائندگی کا حق ادا کیا ہے اس سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو تقویت ملے گی اور آزاد کشمیر حکومت کے نو منتخب نمائندوں کو بھی شامل کر کے ثابت کیا کہ اس مشن کی تکمیل میں کشمیری اور پاکستانی ایک ہیں،یہ بہت اچھا اقدام ہے ،تحریک سے وابستہ کشمیریوں کو اس کی بھرپور سپورٹ کرنی چاہئے،حکومتی سطح پر بین الاقوامی دنیا کہ ساتھ لابنگ اور خارجہ پالیسی کہ ساتھ مسئلہ کشمیر کو اہم مسئلہ بنا کر عالمی دنیا کی توجہ کا مرکز بنانا اور عالمی طاقتوں سے سپورٹ حاصل کرنا نیک شگون ہے،آزاد کشمیر کے اندر کی تجارتی تحریکی چندہ خور تنظیمیں اپنی دکانداری کو بند ہوتے دیکھ کر واویلہ کر رہی ہیں کہ کشمیریوں کی نمائندگی ہونی چاہئے تو آزاد حکومت کہ ممبران اسمبلی اکثریت رائے سے منتخب شدہ عوامی ریاستی نمائندے ہیں وہ ہماری نمائندگی کا بھرپور حق رکھتے ہیں اور میاں نواز شریف کی کابینہ میں بھی اکثریت کشمیریوں کی ہے،ایک دو مظاہروں میں جا کر نعرے لگانے والے اپنے آپ کو کشمیریوں کا نمائندہ نہ سمجھیں اور حکومت کو مشورے نہ دیں کشمیر ان کی جاگیر نہیں ہے تحریک کی مضبوطی کیلئے سب کا حق ہے کہ کردار ادا کریں اور جو اپنی بھرپور صلاحیتوں سے مشن کی تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہمارا قومی حق ہے،پاکستانی و آزاد کشمیر میں عوامی طاقت سے بنائے گئے نمائندوں اور سابقہ حکومتی نمائندوں کی موجودگی میں کسی ایرے غیرے کو اتنے بڑے کاز پر مشورہ دینے سے پہلے خود کا موازنہ کرنا چاہئے۔