مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم نواز شریف کی پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے: راجہ مقصود حسین کاکڑوی
اولڈہم:وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی پالیسیوں،ملک کے اندر دہشت گردی اور ملک دشمن عناصر کو شکست فاش دینے کے علاوہ پاکستان،چین راہداری،گوادرپورٹ پر جاری کام کو تیزی سے مکمل کرنے بارے ذاتی طور پر دلچسپی کی وجہ سے پاکستانی عوام کے اندر انکی پذیرائی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اسکی تازہ ترین مثالیں جہلم سے قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار اور صوبائی اسمبلی بورے والا میں کامیابی ہے با شعور عوام کو بخوبی اندازہ ہو گیا ہے کہ کون سنجیدگی سے ملک کی بہتری اور ترقی کیلئے کام کر رہا ہے اور کونسے سیاستدان محض راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کے درپے ہیں،ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے قائم مقام صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے میڈیا سے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی سکیورٹی اداروں کی وحشیانہ جارحیت کیخلاف بین الاقوامی سطح پر ٹھوس اور مربوط آواز اٹھانے کیلئے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مختلف پارلیمانی وفود بھیج کر کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں اور دنیا کو باور کروا دیا ہے کہ انہیں مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا وگرنہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ دنیا کی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس اب صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق دے اگر ایسا نہ کیا تو پھر حالات کی سنگینی اور بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کیلئے تیار رہے کیونکہ سکھ اور دیگر بھی آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے عہدہ سنبھالنے کے چند ہفتوں بعد ہی خطہ کے اندر خوشگوار تبدیلی کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اور کچھ عرصے بعد تعمیر و ترقی کا کام تیزی سے شروع ہو جائے گا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر