مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پرحکمرانوں کی سرد مہری سوالیہ نشان : سردار امجد اشرف
اولڈہم:مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی جارحیت پر آزاد کشمیر کے حکمرانوں اور سیاستدانوں کی سرد مہری سوالیہ نشان ہے جب تک اپنے آقائوں کی خوشنودی حاصل کرنے کی روش چھوڑ کر حق و سچ کی خاطر اپنے مظلوم کشمیریوں کے لئے صدائے حق بلند نہیں کریں گے تب تک نہ ہی کشمیر کی آزادی ممکن ہے اور نہ ہی ہم کشمیری کہلوانے کے حق دار ہیں ہمیں اپنے تمام تر ذاتی اختلافات،نظریات،نفع و نقصان کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بحیثیت کشمیری اپنا ملی فریضہ ادا کرنے کے لئے فی الفور یکجا ہونا پڑے گا وگرنہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی اور کشمیرکی آزادی بھی ہم سے دور چلی جائے گی،ان خیالات کا اظہار جمعوں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے چیف آرگنائزر سردار امجد اشرف نے جماعتی دفتر میں مقامی کارکنان و عہدیداران سے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال بارے بلائی گئی ایک میٹنگ کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں جتنی شدت،جوش و جذبہ اور حیرت انگیز ولولہ اس وقت ہے اس سے پہلے کبھی اتنا نہیں تھا لیکن ہمارا کردار آپس میں گروہ بندی اور ذاتیات کی وجہ سے اتنا مایوس کن ہے جو لمحہ فکریہ ہے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ تمام کشمیری لیڈروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر مشترکہ لائحہ عمل و حکمت عملی اپنانا ہو گی تاکہ اس سے دبائو بڑھایا جائے،بے اتفاقی سے کچھ حاصل نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں انکی جماعت حاضر ہے کشمیر کیلئے جہاں پکارا گیا ہم وہاں پہنچیں گے اور اگر ہم نے یہ سنہری موقع ہاتھ سے گنوا دیا تو پھر تحریک آزادی کشمیر پس پشت چلی جائے گی،اس موقع پر پیر اعجاز شاہ غازی چکوٹھی محمد نثار،مرکزی سیکرٹری جنرل واجد ایوب کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر