مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری زاہد محب وطن اورمحنتی نوجوان ہیں، پی ٹی آئی جہلم کا صدر بننے پر مبارکباد: اعجاز خان
لندن ... معروف سماجی رہنما اعجاز خان آفریدی نے چوہدری زاہد کو پی ٹی آئی ضلع جہلم کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زاہد چوہدری ایک محب وطن، نڈر اور محنتی نوجوان ہیں جنکی ملک و قوم کو اشد ضرورت ہے۔ اعجاز خان کا مذید کہنا تھا کہ چوہدری زاہد اختر نے کسی عہدے کے بغیر بھی عوام کی بے لوث خدمت کی جسکی بدولت انہین بے پناہ عوامی مقبولیت ملی۔ اب صدارتی عہدہ ملنے کے بعد وہ اپنے جیسے ہی محنتی اور انتھک افراد کو آگے لائیں گے تاکہ وطن کی بھرپور خدمت کی جاسکے۔ اعجاز خان کا کہنا تھا کہ آئیندہ انتخابات میں زاہد چوہدری بھرپور اکثریت سے منتخب ہونگے اور عوامی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ھم چوہدری زاھد کو تہ دل سے پاکستان تحریک انصاف کا صدر منتخب پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ، چوہدری زاھد کا شمار ان تعلیم یافتہ اور پرجوش پاکستانیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے انگلینڈ سے اعلی تعلیم حاصل کی یہاں کی آسان زندگی کو ملک کی بقا کی خاطر ترک کرکے وہاں کے عوام کی خدمت کا عزم کیا اور مثبت سیاست کا سنگ میل ثابت ہوہوئے.