مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ن لیگی وزرا عوامی خدمت گار،آزاد کشمیر کے عوام تبدیلی دیکھیں گے :چوہدری جہانگیر حسین
مانچسٹر:مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی حکومت آزاد کشمیر کے خطہ میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کی سیاست،بصیرت،منصوبہ بندی،عوامی خدمت کے جزبہ اور میرٹ،عدل و انصاف کی وجہ سے حقیقی تبدیلی کے ساتھ عملی انقلاب برپا کرے گی،تحریک آزادی کشمیر جو اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور کشمیر کی آزادی کا فیصلہ کن معرمہ آ پہنچا ہے اس میں بھی ہماری حکومت اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے،ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری جہانگیر حسین نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کشمیری قوم بارے کافی پر عزم ہیں اور وہ خطہ کے اندر سڑکوں کا جال بچھانے کیلئے جلد ہی بڑے منصوبہ جات کا سنگ بنیاد رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر حالیہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی اور آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ با شعور عوام کھوکھلے نعرے اور خیالی پلائو پکانے والوں کے جھانسے میں نہیں آتے کیونکہ انکے پاس کوئی بھی منظم منصوبہ بندی نہیں ہے بس میڈیا کے ذریعے صرف شور مچاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ خطہ کشمیر کی عوام کو کافی عرصہ سے بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا سابقہ حکومتیں ذمہ دار ہیں لیکن اب مخلص،محنتی اور کچھ کرنے کے جذبہ سے سرشار ہماری حکومت میں چند ماہ بعد عوام کو تبدیلی کے آثار نظر آئیں گے کیونکہ ہمارے تمام وزرا اہل اور عوامی خدمت گار ہیں،انہوں نے کہا کہ چھوٹی کابینہ بھی ہماری حکومت کا خاصہ ہے ایسا کر کے ہم نے ایک روشن مثال قائم کی ہے تاکہ بجٹ کا بڑا حصہ بچا کر عوام پر خرچ کیا جا سکے،انہوں نے کہا کہ جو لوگ اب دھاندلی کا واویلا کر رہے ہیں اور وائٹ پیپر شائع کر کے اب بھی برطانیہ آ کر یہاں کی مخلص عوام اور ہمدردوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں انہیں اب اپنا یہ وطیرہ ترک کر کے عوام کی عدالت میں جانا چاہئے کیونکہ عوام نے انہیں اس لئے مسترد کیا کہ وہ عوامی نمائندے ہونے کی بجائے سفارتکار کے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں اس وجہ سے عوام ان سے نالاں تھی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر