مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
عوام نے چوہدری رخسار کو چن کر روایتی سیاستدانوں کو شکست فاش دی:چوہدری اخلاق احمد
مانچسٹر:ضلع میر پور کے حلقہ نمبر چار کھڑی کی بہادر،غیور اور با شعور عوام نے خاندانی،قبائلی سیاست جیسی بیماریوں کو جڑ سے اکھاڑکر نہر میں پھینک دیا ہے تاکہ چلتے پانی کے بہائو کی طرح یہ آگے بہہ کرہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیں اب وہ وقت چلا گیا جب عوام اندھا اعتبار کر کے نمائندے چن لیا کرتے تھے جو عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرتا ہے وہی امر ہوتا ہے اسی لئے عوام نے چوہدری رخسار احمد کو اپنا نمائندہ چن کر روایتی سیاستدانوں کو شکست فاش دیکر انکی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے،ان خیالات کا اظہار مانچسٹر کی سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری اخلاق احمد نے اپنے آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ میں علاقہ کھڑی کی عوام کو دلی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہر طرح کے پروپیگنڈوں،ہتھکنڈوں کا جرات سے مقابلہ کیا اور خاندانی سیاستدانوں کو منطقی انجام تک پہنچایا،چوہدری رخسار احمد ایک عوامی نمائندہ ہیں انکی خوشی،غمی،دکھ و سکھ عوام کے ساتھ ہیں حلقہ کے ہر آدمی کی رسائی ان تک خود ہے اسی لئے عوام ان سے محبت و عقیدت رکھتے ہیں اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کبھی کسی سائل کو مایوس نہیں لوٹاتے،عوامی رہنما کو ایسا ہی ہونا چاہئے،انہوں نے کہا کہ اب حلقہ کھڑی جو مسائل کی آما جگاہ بنا ہوا ہے وہ ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے،مسلم لیگ ن کی حکومت ریاستی خطہ کے اندر ترقیاتی کاموں کا جال بچھائے گی اور خصوصاً ضلع میرپور کی عوام جن سہولیات سے محروم ہے یا سابقہ ممبران نے رکھا انکا ازالہ ہو گا،انہوں نے کہا کہ جلد ہی ضلع میرپور سے مزید وزراء حلف اٹھائیں گے اسکے بعد تعمیر و ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گا،انہوں نے پھر حلقہ نمبر چار کھڑی کی عوام کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے انتھک محنت کر کے چوہدری رخسار احمد کو بڑی کامیابی دلوائی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر