مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہیومن اپیل انسانیت کی خدمت کر رہی ہے:محمد یوسف، میرا تعاون جاری رہیگا: شعیب اختر
لندن :دنیا بھر میں خدمت انسانی میں مصروف عمل انٹرنیشنل چیریٹی ہیومن اپیل کی جانب سے ایک فنڈ ریزنگ مہم کے آغاز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوےؑ ادارے کے نمائیندے نعیم احمد نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ پچیس سال سے انسانیت کی خدمت میں برسرِ پیکار ہیں۔ اس سلسلے میں بوسنیا، فلسظین سمیت دنیا کے کیؑ ممالک میں انسانی ضروریات سے متعلقہ منصوبوں کا اجرا کر چکے ہیں، جس کی کارکردگی اور افادیت کا مسلسل جایزہ بھی لیتے رہتے ہیں۔ پاکستان کے دور افتادہ علاقہ تھر کے مکین جن کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، وہ زندگی کی دیگر ضروریات سے بھی محروم ہیں۔ اے آر واےؑ کے معروف پروگرام سرِ عام کے اینکر، اقراالحسن نے کہا کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے انسانوں اور جانوروں کو ایک ہی چھپڑ سے پانی پیتے دیکھا ۔ اقرار الحسن کے بقول انہوں نے جب تھر کے لوگوں سے پوچھا کہ انہوں نے کبھی کویؑ پھل کھایا ہے، تو پتہ چلا کہ انکو معلوم ہی نہیں کہ پھل ہوتا کیا ہے۔ پاکستان کے اس قدر نظر انداز کیےؑ گیےؑ علاقے کے لوگ ہماری فوری توجہ کے مستحق ہبں۔ پاکستانی کرکٹ کے دو درخشندہ ستارے شعیب اختر اور محمد یوسف ہیومن اپیل کے تھر کے منصوبوں میں ساتھ ہیں۔ شعیب اختر نے بتایا کہ وہ اپنے مرحوم والد کی یاد میں تھر میں ایک شمسی توانایؑ سے چلنے والے پانی کے نلکے کو سپانسر کر رہیے ہیں۔ روزنامہ اوصاف کے نماییندہ کے ایک سوال کے جواب میں محمد یوسف نے کہا کہ وہ ہومن اپیل کی اس انسان دوست مہم سے بہت متاثر ہیں جس کی وجہ سے وہ نا صرف خود ان کے ساتھ ہیں بلکہ تمام لوگوں کو بھی اس انسانی منصوبہ میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ نعیم احمد نے کہا کہ وہ انسانیت سے جڑی تمام ضروریات کی بہم رسانی کیلیےؑ دنیا کے مختلف ممالک میں کام کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ پروگرام تھر پاکستان کیلیےؑ ہے۔ پریس کانفرنس کے بعد ایک چیریٹی فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام بھی تھا، جس میں مخیر لوگوں نے کم و پیش ایک لاکھ پاوٓنڈ کی مالیت کے واٹر پمپ لگوانے کی ذمہ داری لی، جن میں سے ایک پمپ کی ذمہ داری شعیب اختر نے اٹھایؑ۔ ڈنر کی تقریب کی میزبانی اقرارالحسن نے کی، جبکہ ابھرتے ہوےؑ سٹینڈ اپ کامیڈی کے پاکستانی نژاد برطانوی فنکار عاطف نواز نے اپنے مذاحیہ خاکوں سے حاضرین کو خوب ہنسایا اور داد پایؑ۔ اقرارالحسن نے انتہایؑ مہارت سے حاضرین اور کرکٹ سٹارز کے درمیان سوال جواب پر مبنی پروگرام کا ایک حصہ مختص کیا۔ محمد یوسف سے جب پوچھا گیا کہ وہ کرکٹ ٹیم میں کس سے متاثر ہوکر دایرہٓ اسلام میں داخل ہوےؑ تو ان کے جواب سے پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔ کہنے لگے جب میں کرکٹ ٹیم میں آیا تھا تو سبھی کھلاڑی مجھ جیسے ہی تھےِ، لیکن اسلام میں آنے کا سبب اللہ نے کچھ اور ہی بنایا۔ یہ پروگرام مجموعی طور پر کامیاب رہا، جس میں انتظامیہ کہ توقعات کے مطابق لوگوں نے مالی مدد کی۔