مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں ظلم کیوجہ سے بھارت اقوام عالم میں دفاعی پوزیشن پرآ رہا ہے: بیرسٹرسلطان
لندن ...آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی وجہ سے اب عالمی برادری کے سامنے دفاعی پوزیشن پر آتا جا رہا ہے۔ ساری انٹرنیشنل کمیونٹی اب بھارت کی اصلیت جان چکی ہے اور بھارت کا مکروہ چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے۔اس موقع پر بیرون ممالک بالخصوص برطانیہ میں آباد کشمیر ی ایسا احتجاج کریں کہ بھارت گٹھنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے۔ انٹرنیشنل میڈیا اور عالمی برادری پہلی مرتبہ کشمیریوں کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ جبکہ بعض ادارے اور تنظیمیں نہ چاہتے ہوئے بھی اب بھارت کی مزمت کررہی ہیں۔ لہذا اب ہمیں پورے شد و مد سے مسئلہ کشمیر کے اس فیصلہ کن موڑ پر عالمی سطح پر جارحانہ انداز میں اٹھانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر وطن واپسی سے قبل پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کے مختلف رہنماؤں کی طرف سے الوداع کہنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم و بربریت اپنے عروج پر ہے لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی اب بھارت کی کھل کر مذمت کرے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی وجہ سے اب عالمی برادری کے سامنے دفاعی پوزیشن پر آتا جا رہا ہے۔ ساری انٹرنیشنل کمیونٹی اب بھارت کی اصلیت جان چکی ہے اور بھارت کا مکروہ چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے۔اس موقع پر بیرون ممالک بالخصوص برطانیہ میں آباد کشمیر ی ایسا احتجاج کریں کہ بھارت گٹھنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے۔ انٹرنیشنل میڈیا اور عالمی برادری پہلی مرتبہ کشمیریوں کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ جبکہ بعض ادارے اور تنظیمیں نہ چاہتے ہوئے بھی اب بھارت کی مزمت کررہی ہیں۔ لہذا اب ہمیں پورے شد و مد سے مسئلہ کشمیر کے اس فیصلہ کن موڑ پر عالمی سطح پر جارحانہ انداز میں اٹھانا چاہیے۔اب عالمی برادری کو بھارت پر دباؤ بڑھانا چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو بند کرائے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے۔