مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آئر لینڈ سے لیسٹر شفٹ ہونے والی فیملی کےقتل کے الزام میں چار افراد چارج
لیسٹر... آئر لینڈ سے لیسٹر شفٹ ہو کر حادثے کا شکار ہونے والی فیملی کے مکان میں آگ لگانے کے الزام میں جس کے نتیجے میں 4 افراد جل کر ہلاک ہوگئے تھے 4 نوجوانوں کو چارج کیا ہے، جن میں ایک 16 سالہ لڑکے کے علاوہ ایک 24 سالہ اور دو19 سالہ نوجوان شامل ہیں، لیسٹر کے گھر میں جمعہ13 ستمبر کورات گئے آتشزنی کے نتیجے میں 47 سالہ شہنیلا توفیق ،ان کی 19 سالہ بیٹی زینب،اور 2 بیٹے 17 سالہ بلال اور 15 سالہ جمیل جل کر ہلاک ہوگئے تھے۔حراست میں لئے گئے چاروں افراد کو اب لیسٹر کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاجائے گا،19 اور20 سالہ 2 نوجوان اب بھی پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ ایک21 سالہ نوجوان کو رہا کردیاگیا، پولیس نے 19 ستمبر کو ایک 18 سالہ نوجوان کیمو پورٹر کو قتل اور4 دیگر دفعات کے تحت چارج کیاتھا اب اسے لیسٹر کراؤن کورٹ میں پیش کیاجائے گا۔مرنے والے بچوں کے والد نے جو نیورو سرجن ہیں کہا کہ الله کی مرضی یہی تھی کہ وہ اپنی اہلیہ اور بچوں سے محروم کردئے جائیں انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہیں کہ وہ سب جنت میں ہیں انھوں نے کہا کہ الله نے مجھے اپنی اہلیہ اور بچوں سے محرومی پر صبر دے دیا ہے۔ اپنی اہلیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ شاندار شخصیت کی مالک تھی اور بیک وقت کئی ذمہ داریاں نبھاتی تھی، وہ محبت کرنے والی ماں تھی جس نے میری غیر موجودگی میں 3 بچوں کی پرورش کرکے پروان چڑھایا،اس نے بچوں کومذہبی تعلیم بھی دی اور انھیں کمیونٹی کے لئے روحانی طورپر اچھے بچے بنایا۔