مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
صحابہ آسمان رشد کے روشن ستارے،حضور کی محبت میں سب کچھ قربان کردیا:پیران عید گاہ شریف
لوٹن ... پیر محمد نقیب الرحمان سجادہ نشین دربار عالیہ محمدیہ عیدگاہ شریف اور صاحبزادہ پیر محمد حسان حسیب الرحمان زیب سجادہ دربار عیدگاہ شریف نے جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بندہ مومن کی زندگی کا مطمع نظر یہی ہونا چاہیئے کہ وہ اپنے آقا کریم سید عالم رحمت للعلمین کا وفادار امتی ہے اور اس کی ساری زندگی حضور کی محبت و اتباع میں گزرے گی اور جس نے بھی غلامی مصطفٰی کو اپنالیا اسے دونوں جہانوں کی عزت و آبرو حاصل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پیرومرشد حضرت لاثانی نے ساری زندگی اسی پاکیزہ مشن کی آبیاری بھی کی اور خود بھی اس پر عمل پیرا رہے آج ان ہی کی تعلیمات کو ہم پورے یورپ کے گھر گھر میں پہنچا رہے ہیں۔ مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ و یورپ کےاور جامعہ اسلامیہ غوثیہ کے بانی ڈائریکٹر علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے قرآن پاک سے استدلال پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سچوں کی معیت حاصل کرو نبی پاک کے سارے صحابہ آسمان رشد کے روشن ستارے ہیں حضرت ابوبکر صدیق پوری امت کے تاجدار ہیں جنہوں نے حضور نبی کریم کی محبت و وفا میں مال، جان، اولاد سب کچھ قربان کرکے قیامت تک آنے والون کیلئے روشن مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا نبی پاک ی ازدواج ہماری مائیں اور آپ کی آل و اصحاب ہمارے لئے قابل صد احترام ہیں جنہوں نے اسلام کو زندہ جاوید کردیا ہے۔ پاکستان کے ممتاز عالم دین قاری سلیم شہزاد نے نظامت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام وہ نفوس قدسیہ ہے۔ خلیفہ الحاج محمد وسیم کیانی نے کہا کہ نبی پاک کو اللہ رب العزت نے سارے جہانوں کے لئے رحمت اور رہبر کامل بناکربھیجا ہے۔ علامہ صاحبزادہ برکات احمد چشتی نے کہا کہ صوفیائے کرام اور اولیائے کرام نے ہمیشہ سرور کائنات سے عشق و محبت کا درس دیا ہے۔ علامہ محمد فاروق چشتی نے کہا کہ صحابہ کرام بارگاہ رسالت مآب سے براہ راست فیض یافتہ تھے۔ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے ایک قرارداد بھی منظور کرائی جس میں پشاور پاکستان میں ہونے والے پرتشدد دہشت گردی کے واقعہ کی پرزور مذمت کی گئی۔ پاکستان کے ممتاز اور معروف نعت خوانوں صاحبزادہ الطاف حسین کاظمی، حافظ نور سلطان، حافظ محمد شعیب نے بارگاہ رسالت مآب میں حدیہ نعت پیش کیا۔ اس تقریب کا اہتمام برادران طریقت حلقہ لوٹن نے کیا تھا جبکہ برطانیہ کے دیگر شہروں سے کثیر تعداد میں برادران طریقت نے بھرپور شرکت کی۔