مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے انصاف تک جدوجہد جاری رکھیں گے:صاحبزادہ حسین محی الدین
لندن : صاحبزادہ حسین محی الدین نے لندن میں منہاج القرآن کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ماڈل ٹائون کے شہداء کے انصاف تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہدا کا قصاص ہو گا تو پھر اس کے ثمرات پورے ملک میں ہونگے ۔ پھر پورے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ملک میں ایک سو سے زیادہ شہروں میں ہونے والے دھرنوں اور احتجاجی ریلیوں نے ثہ ثابت کیا ہے کہ پاکستانی عوام ظلم کے خلاف شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آل شریف کی ظلم اور بربریت کو مسترد کرتے ہیں ۔ ظالم حکمران جتنے بھی حربے کر لیں سانحہ ماڈل ٹائون کے قصاص سے بچ نہیں سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قانون کے تحت خون کا بدلہ خون ہے ۔ انشاء اللہ تحریک قصاص حکمرانوں کے گھر جانے تک جاری رہے گی اور پنجاب حکومت کے خونخوار درندوں کو خون کا حساب دینا ہو گا ۔ تحریک منہاج القرآن کے گلوبل ایمبیسڈر علامہ صادق قریشی نے کہا کہ ہم بیرون ملک میں رہنے والے پاکستانی آرمی چیف سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں دن دیہاڑے لوگوں کو شہید کر دیا جاتا ہے اور قاتل دندناتے پھرتے ہیں بلکہ اس کے عوض اپنی بیرون ملک بھجوایا جاتا ہے ۔ تحریک منہاج القرآن برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو پوری دنیا میں اسلام اور پاکستان کے سفیر امن کے طور پر جانتی ہے اور ان کی مرتب کردہ نصاب تعلیم پوری دنیا میں پڑھایا جاتا ہے جب کہ شریف خاندان کی وجہ شہرت پانامہ لیکس ، پارک لین کے فلیٹس اور آف شور کمپنیاں ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک قصاص حصول انصاف کی چابی ہے جو کمزور لوگوں کو انصاف دلانے کیلئے ہے ۔ بیرون ملک بسنے والے کو میں بھی اپنے قائد کی طرف آواز آئے ہم انشاء اللہ اس پر لبیک کہیں گے ۔ تقریب سے حاجی یونس ، خرم شہزاد ، شاہد اقبال ، ڈاکٹر زاہد زضل نے بھی خطاب کیا ۔