مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملین مارچ سمیت ہر طرح سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے: بیرسٹر سلطان
بریڈ فورڈ : مقبوضہ کشمیر میں اس وقت ظالم بھارتی افواج نے مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ میرے دورے کا ایک مقصد انٹرنیشنل میڈیا اور کمیونٹی کو بھارت کے منفی کردار اور کشمیریوں پر ہونیوالے ظلم سے بھی آگاہ کرنا ہے پہلے بھی ملین مارچ کیا اب بھی بھارت کا مکروہ چہرہ اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مزید تیزی لائینگے ۔ مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں ممبران پارلیمنٹ نے وسط ستمبر میں مدعو کیا ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بریڈ فورڈ میں مرکزی رہنما پی ٹی آئی برطانیہ چوہدری محمد مالک کی رہائشگاہ پر آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا ۔ پریس کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآنپاک سے کیا گیا ۔ سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے اور اس دفعہ نواز شریف نے ذاتی طور پر آزاد کشمیر کے لوگوں کے ووٹ کا حق چرایا ہے ۔ نواز شریف کا مودی سے گٹھ جوڑ کاروباری مفاد کیلئے ہے ۔ یہ نواز شریف اور مودی کی سازش تھی کہ میں اسمبلی تک نہ پہنچ سکوں ۔ وہی ٹیم جس نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کی اور اس دفعہ یہ ٹیم آزاد کشمیر میں سر فہرست رہی ہے اور اگلی مرتبہ پنجاب میں بھی یہی ٹیم ہو گی ۔ نواز شریف کو کشمیریوں کا مینڈیٹ چوری کرنے کی سزا آخرت میں تو ملے گی یہاں بھی بہت جلدی ملنے والی ہے ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر کی کینگرو اسمبلی کے ذیرعے تقسیم کشمیر کا فامولہ طے کیا گیا ہے ۔ دھاندلی کے اس عمل سے تحریک آزاد شکمیر پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور اگر آزاد کشمیر کے لوگوں کے حقوق نہیں دلوا سکتے تو ہم مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کیلئے کام کیسے کر سکتے ہیں ۔