مقبول خبریں
کاروباری شخصیات سید اسد علی ،احمد رضا کی مئیر کونسلر محمد زمان سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لیبر پارٹی سلاؤ وفد کی سالانہ پارٹی کانفرنس سے واپسی، ایم پی فیونا نے استقبالیہ دیا
سلاؤ ... لیبر پارٹی کانفرنس میں لیبر پارٹی کے لیڈر ایڈملی بینڈ کے خطاب کے بعد برطانوی شہروں کو ایک نیا حوصلہ مقام ملا ہے۔ لیبر پارٹی کے پاس برطانوی مسائل کا حل موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار لبیرپارٹی میں سلاؤ کی نمائندگی کرنے والے وفد کے ڈپٹی لیڈر سلاؤ بار و کونسل کونسلر جیمس، لیبر پارٹی کے گروپ لیڈر کونسلر چوہدری محمد نذیر، کونسلر کمشنر سہیل منور، کونسلر کمشنر محمد شریف، سیکرٹری جنرل ظفر عجائب نے لیبرپارٹی کانفرنس میں شرکت کرنے کے بعد سلاؤ واپسی کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لیبرپارٹی ہی واحد برطانوی سیاسی جماعت ہے جو اپنے منشور کے مطابق عام لوگوں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لیبرپارٹی کے لیڈر کے خطاب میں اس بات کا اعلان کہ لیبرپارٹی حکومت میں اگر انرجی بلوں کو کچھ عرصہ کے لئے منجمد کر دی گئی تاکہ عام لوگوں کو ریلیف ملے۔ لیبر کانفرنس کے دوران پارٹی قیادت سمیت لیبرپارٹی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ خصوصی ملاقاتوں کے دوران تمام اہم امور پر خصوصی بات کا موقع ملا ہے۔ شیڈو سیکرٹری اسٹیٹ آف ہیلتھ اینٹی ابراہم، ایم پی ویندر شرما، ایم پی فیونا مکٹیگرٹ سمیت دیگر سے ملاقاتیں انتہائی حوصلہ افزا ہوئی، لیبر کانفرنس میں جاکربہت سے اہم امور پر پارٹی موقف جاننے اور سمجھنے کا موقع ملا۔ پارٹی قیادت نے سلاؤ میں لیبرپارٹی کی شاندار کامیابی کو ہر سطح پر خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازاں سلاؤ کی مقامی ممبر پارلیمنٹ فیونا مکٹیگرٹ نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے سلاؤ کے وفد کے اعزاز میں دعوت عشائیہ کا اہتمام کیا۔