مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کا مسودہء قراردادسلامتی کونسل سےمنظور ..!!
نیویارک...اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کا مسودہء قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ کے پانچ مستقل اراکین، امریکا، برطانیہ، فرانس، روس اور چین اس قرارداد کے مسودے پر منظور ہوئے تھے۔ اس قرارداد کے مسودے کی منظوری امریکا اور شام کے حلیف ملک روس کے درمیان اختلافات کے باعث التوا کا شکار رہی۔ قبل ازیں کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت سے متعلق تنظیم او پی سی ڈبلیو نے شام کے کیمائی ہتھیاروں کو اگلے برس تک تلف کرنے کے ایک منصوبے کی منظوری دے دی تھی۔ یہ منظوری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کے لیے ضروری قرار دی جا رہی تھی۔