مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی ’’ ارض پاکستان عزم پاکستان ‘‘ کی تقریب
برمنگھم:پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہم نے پاکستان کا جھنڈا پوری قوم کے ہاتھوں میں تھما دیا ہے اورکوئی طاقت ہم سے یہ جھنڈا چھین نہیں سکتی ہمارا مقابلہ بہت بڑی دشمن ایجنسی ’’ را ‘‘ سے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سر زمین پارٹی یوکے برمنگھم میں ہونے والے جشن آزادی پاکستان کی تقریب ’’ ارض پاکستان عزم پاکستان ‘‘ سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے پاک سر زمین پارٹی یوکے،برمنگھم،مانچسٹر اور لندن تنظیم کے تمام عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا انہیں نئی ذمہ داریاں مبارک ہوں اور آپ کا فرض ہے کہ آپ لوگوں نے تمام پاکستانیوں کو ملانے اور اپنے پروگرامز میں ہر پارٹی اور پاکستانی کو شریک کرنا ہے اور انہیں بھی عزت دینی ہے،ہم تبلیغ کا کام کر رہے ہیں لوگوں کوراہ راست پر لانے کا کام کر رہے ہیں جو مشکل کام ہے ہم پاکستان کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں،زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن شایان شان طریقے سے مناتی ہیں،کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور منی پاکستان ہے کراچی میں پاکستان کے ہر حصہ کا شہری آ کر بسا ہوا ہے ملک دشمن عناصر کراچی اور حیدر آباد کو توڑنا چاہتے تھے اور پاک سر زمین پارٹی نے تمام پاکستانیوں کے ساتھ مل کر یہ سازش ناکام بنا دی ہے،ہماری پارٹی کو تقریباً چار ماہ کا عرصہ ہوا ہے اور یہ جماعت ہر پاکستانی کی نمائندہ جماعت بنتی جا رہی ہے اس وقت اس جماعت میں لاکھوں لوگ شامل ہو چکے ہیں اور ہر روز اس میں زبر دست اضافہ ہوتا جا رہا ہے ہمارا پیغام محبت،امن اور بھائی چارے کا پیغام ہے کراچی کی جشن آزادی ریلی نے پاکستان خصوصاً کراچی میں آئندہ کی راہیں متعین کر دی ہیں،ان سے پہلے پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا بھائی نے پاک سر زمین پارٹی برطانیہ،لندن،برمنگھم اور مانچسٹر کی تنظیموں کا اعلان کیا،جس کے مطابق برطانیہ کی تنظیم کے صدر الطاف شاہد ،جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر سیکرٹری اطلاعات مرزا فیصل محمود سینئر وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر سرور خان سینئر نائب صدر فرحان راجہ نائب صدر شمائیل محمود نائب صدر چوہدری پرویز اختر نائب صدر ارشد صدیقی نائب صدر خرم کیانی،نائب صدر جاوید حسین نائب صدر فیصل)سکاٹ لینڈ(سیکرٹری انفارمیشن امیر فیصل اعوان فنانس سیکرٹری محمد نعمان ممبر حبیب شیخ محمد یونس خواجہ اور محمد عاصم کومقرر کیا گیا پی ایس پی لندن تنظیم کے مطابق صدر نعیم عباس خان جنرل سیکرٹری محمد عثمان انفارمیشن سیکرٹری فیصل نورانی سینئر نائب صدر ریحان آرائیں نائب صدر شیخ غلام حسین نائب صدر وارثی سیکرٹری اطلاعات امتیاز اختر ممبر محمد نوید کو مقرر کیا گیا برمنگھم تنظیم کے مطابق پاک سرزمین برمنگھم کے صدر مرزا فیصل محمود جنرل سیکرٹری محمد علی سیکرٹری اطلاعات زاہد جبار نائب صدور حسین شاہ اور محترمہ عظمیٰ مظہر اور ممبران میں مرزا طاہر اور نوید بٹ کو مقرر کیا گیا پاک سر زمین پارٹی مانچسٹر کے صدر جاوید حسین جنرل سیکرٹری فیہم انجم سیکرٹری اطلاعات محترمہ ہما شیخ سینئر نائب صدر محمد عرفان نائب صدر شیخ یونس خواجہ جوائنٹ سیکرٹری محمود الحسن فائنانس سیکرٹری کشور مغل صاحبہ اور اسمائیل چنا کو ممبر کے طور پرمقرر کیا گیا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر