مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کڑے وقت میں مسیحیوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے قاتلوں کیلئے دعا کریں:آرچ بشپ آف کنٹربری
لندن ... اس وقت مسیحی دنیا بھر میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں پھر بھی یہ مسیحیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے قاتلوں کیلئے دعا کریں۔ ان خیالات کا اظہار بی بی سی ریڈیو پر انٹرویو دیتے ھوئے آرچ بشپ آف کنٹربری جسٹن ویلبی نے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسیحی اب اجتماعی شہادتوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ صرف حالیہ چند دنوں میں متعدد مسیحیوں کو شہید کردیا گیا۔ پشاور پاکستان میں 85 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ مسیحیوں کو دوسرے ممالک میں بھی تشدد کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ پال کے دنوں سے مسیحی کمیونیٹز کو اب شام اور مصر جیسے ممالک میں خطرات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مصر میں سیاسی کشیدگی کے دوران گزشتہ ماہ تقریباً 100 مسیحی سائٹس پر حملہ کیا گیا جہاں 42 چرچز کو جلا کر خاکستر کردیا گیا شام میں قدیم مسیحی کمیونٹیز کو بھی تشدد کا سامنا ہے۔