مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کے حالیہ انتخابات میں بد ترین دھاندلی ہوئی،عمران خان
لندن۔تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کیحالیہ انتخابات میں بد ترین دھاندلی ہوئی۔ دھاندلی کرنے والوں کو سزا نہ ملی تو اگلے انتخابات میں بھی وہی جیتے گا جو زیادہ دھاندلی کرے گا۔ لندن میں صاحبزادہ جہانگیر اور امجد خان کے ہمراہ پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیعمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پارٹی کی سینئر رہنما زہراشاہدکے قتل سے پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ برطانیہ سے پاکستان میں تشددپھیلایاجارہاہے۔ تحریکِ انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ 12 مئی 2007 کو اپنی پارٹی کے کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ لے کر بھی اسکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس آئے تھے، اب بھی اپنے کارکنوں کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔عمران خان کہتے ہیں زہرا شاہد اور 12 مئی کو مارے گئے کارکنوں کے قتل کا ذمے دار برطانوی حکومت کو سمجھتے ہیں، برطانیہ اپنے شہریوں کو پاکستان میں تشدد سے روکے۔ تقریب کا اہتمام امجد خان نے کیا،واضح رہے کہ برطانیہ میں پاکستان تحریک انصاف کی یہ پہلی تقریب تھی جس میں شرکا سے پیسے وصول نہ کئے گئے ہوں۔