مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی ہائی کمشنر کی امام کعبہ سے ملاقات، حکومت کیطرف سے نیک خواہشات کا پیغام
لندن :برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے لندن کے معروف ریجنٹس پارک اسلامک کلچرل سنٹر میں نماز جمعہ کے بعد امام کعبہ عالی مرتبت عبدالرحمان السد یس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہائی کمشنر نے امام کعبہ کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے نیک جذبات پہنچائے۔ امام کعبہ نے بھی برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعائیں دیں۔ امام کعبہ برادر ملک پاکستان کے بارے میں محبت اور گرمجوشی پر مبنی جذبات رکھتے ہیں۔ ہائی کمشنر نے امام کعبہ سے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے خصوصی دعائیں کرنے کی درخواست کی جو بھارتی حکومت کے ہاتھوں بدترین مظالم اور صعوبتوں کا شکار ہیں۔ ہائی کمشنر نے امام کعبہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔