مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیزاورایڈیسن اینڈ خان سالیسٹرز کیلئے گلوبل گڈ گورنس ایوارڈز 2016
لندن :استنبول کے گلوبل ڈونرز فورم 2016 کے گلوبل گڈ گورننس (تھری جی) ایوارڈز میں یہ بات سب کے لئے حیرت کا باعث بن گئی کہ دو برطانوی پاکستانی تنظیموں نے اپنے تاریخ ساز کام کی بدولت دنیا بھر میں اپنی شہرت کا سکہ جما دیا۔ لندن کے ایڈیسن اینڈ خان سالیسٹرز نے برطانیہ اور باقی ماندہ دنیا میں اپنے بین الاقوامی کلائنٹس کے لئے خدمات پر شعبہ قانون میں کریٹک چوائس تھری جی ایوارڈ فار ایکسیلنس حاصل کیا۔ برطانیہ کی کیمرج آئی ایف انیلیٹکا نے حکومت و سیاست، کارپوریٹ سیکٹر، اور سماجی و فلاحی شعبے میں گڈگورننس کی بہترین مثالوں کو اجاگر کرنے کے لئے پہلی بار تھری جی ایوارڈز منعقد کرائے۔ تھری جی ایوارڈز میں تقریباً پندرہ ممالک کو نمائندگی دی گئی۔ گلوبل گڈ گورننس ایوارڈز ’’تھری جی ایوارڈز‘‘ تھری جی طریقہ کار پر مبنی ہیں۔ ہر کیٹیگری کی چار نامزدگیوں میں سے جیتنے والے کا انتخاب شفافیت، سماجی ذمہ داری، پائیداری، اثر ات و جدت پر مبنی ایک عالمی سروے کے ذریعے کیا گیا۔ ملائشیا کی خاتون اول محترمہ داتن پاڈوکا سری رومیش منصور اور ترکی میں ملائشیا کے سفیر داتو عمران محمد زین نے ایڈیسن اینڈ خان سالیسٹرز اور ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز (ڈبلیو سی او پی) کو ایوارڈ دئیے۔ گلوبل ڈونرز فورم (جی ڈی ایف) کے شریک سربراہان میں داتن پاڈوکا سری رومیش منصور اور قطر کی ڈاکٹر شیخا عائشہ بنت فلاح الثانی شامل ہیں۔ حکومتی، کاروباری اور فلاحی شعبوں کی مایہ ناز شخصیات کے علاوہ ماہرین تدریس اور محققین نے سوشل فنانس، مشکلات کے مقابلے کی صلاحیت اور ریڈیکلائزیشن، سفارت کاری و سٹریٹجک ابلاغ اور پناہ گزینوں کے بحران پر فلاحی جوابی اقدامات جیسے اہم ترین امور پر تبادلہ خیالات کیا۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اپنی تقریر میں ایڈیسن اینڈ خان سالیسٹرز کے مینجنگ ڈائریکٹر بیرسٹر گل نواز خان نے کہا کہ یہ تھری جی ایوارڈ ہمارے اس کام پر مہرتصدیق ثبت کرتا ہے جو ہم برطانیہ اور دنیا بھر میں اپنے کلائنٹس کے لئے کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں اعلیٰ ترین اخلاقی و پیشہ ورانہ معیارات کی پاسداری کر رہے ہیں۔ ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز کے چیئرمین سید قمر رضا اور بانی ڈائریکٹر ناہید رندھاوانے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ سماجی و فلاحی شعبے میں گلوبل گڈگورننس ایوارڈ ہمارے لئے فخراور اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں ان دنوں ہم پہلے مسلم برطانوی پاکستانی میئر لندن صادق خان کی انتخابی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں جبکہ ڈبلیو سی او پی اور ایڈیسن اینڈ خان سالیسٹرز کی خدمات کے اس اعتراف نے ان خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔ سید قمر رضا نے کہا کہ اسی لاکھ سے زائد سمندر پار پاکستانی دنیا کے 144 ممالک میں تارکین وطن کی ساتویں سب سے بڑی کمیونٹی ہیں جو اپنے آبائی ملک اور اپنے نئے ممالک کے لئے اپنی خدمات کی بدولت ایک عالمی قوت کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ خیال رہے کہ ڈبلیو سی او پی پاکستانی کمیونٹی کو معاشرے میں ضم کرنے کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔