مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ڈپلومیٹ بزنس کلب برطانیہ شاخ کا اجرا، سر انور پرویز سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت
لندن :ہائوس آف کامنز میں منعقد ہونے والی ڈپلومیٹ بزنس کلب برطانیہ کی تقریب اجراء میں ایمبیسڈر جاوید ملک، اینڈریو روزینڈیل ایم پی، سر انور پرویز او بی ای اور لارڈ نذیر احمد کے ساتھ سفارت کاروں، ارکان پارلیمنٹ اور ممتاز کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ ڈپلومیٹ بزنس کلب نے برطانیہ اور یورپ کے لئے اپنی شاخ کا اجراء ہائوس آف کامنز میں ہونے والی ایک شاندار تقریب میں کیا جس کے میزبان اینڈریو روزینڈیل ایم پی تھے۔ تقریب میں دونوں ایوانوں کے ارکان پارلیمنٹ، سفارت کاروں، خلیج کی شاہی شخصیات، اور برطانیہ، یورپ، خلیج اور ایشیا کے ممالک سے تعلق رکھنے والی ممتاز کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں سر انور پرویز او بی ای، چیئرمین بیسٹ وے گروپ، گریگ ہارٹن مینجنگ ڈائریکٹر این ای ڈی بینک اور دیگر مایہ ناز شخصیات شامل تھیں۔ اپنی استقبالیہ تقریر میں اینڈریو روزینڈیل ایم پی، اعزازی چیئرمین نے ڈپلومیٹ بزنس کلب کے صدر اور سلطنت بحرین میں پاکستان کے سفیر ایمبیسڈر جاوید ملک کی گرانقدر کوششوں کو سراہا جن کی بدولت نیٹ ورکنگ کا یہ باوقار اور مایہ ناز عالمی فورم وجود میں آیا جس نے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے سفارت کاروں، کاروباری شخصیات، سیاست دانوں اور اہم فیصلہ سازوں کو ایک فورم پر یکجا کر دیا ہے۔ برطانیہ کے لئے ڈپلومیٹ بزنس کلب کی شاخ کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے اس کاوش کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھانے کے لئے ایمبیسڈر جاوید ملک کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے سر انور پرویز، ڈاکٹر منصور ملک اور دیگر اہم افراد کی حمایت اور رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایمبیسڈر جاوید ملک نے پرتپاک استقبال پر اینڈریو روزینڈیل ایم پی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انٹرنیشنل ڈپلومیٹ میگزین کا آغاز چھ سال پہلے ہوا جبکہ ڈپلومیٹ بزنس کلب تقریباً چار سال سے کام کر رہا ہے۔ ہم اس میگزین اور کلب کے ذریعے لوگوں، کمیونٹیز اور ملکوں کے درمیان دوستی اور خیرسگالی کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں اور ہر سطح پر لوگوں کے درمیان مثبت میل جول کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ کلب کے زیراہتمام متحدہ عرب امارات، سلطنت بحرین اور پاکستان میں مختلف کانفرنسیں، سیمینار اور فورم منعقد کئے جا چکے ہیں جن میں شاہی خاندانوں کے ارکان، حکومتی وزرائ، ارکان پارلیمنٹ اور ممتاز کاروباری شخصیات (بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کے مالکان اور سی ای اوز) نے بھی شرکت کی۔ ایمبیسڈر جاوید ملک نے کہا کہ ڈپلومیٹ بزنس کلب ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے انتہائی بااثر افراد اور تنظیموں کا ایک مضبوط نیٹ ورک تشکیل دے چکا ہے اور برطانیہ میں اپنی شاخ قائم کرنے پر کلب کا مقصد یہ ہے کہ ایشیا، مشرق وسطیٰ اور برطانیہ کو آپس میں جوڑا جائے اور ان علاقوں کی کاروباری شخصیات کو اس قابل بنایا جا سکے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کا دائرہ بڑھائیں اور ایک ایسے پل کا کردار بھی ادا کریں جو مثبت ڈائیلاگ کے ذریعے مشرق اور مغرب کے درمیان مفاہمت کو فروغ دے۔