مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
موبائل فون کلچر نے حرمین شریفین کی حرمت اور عبادات کے مزے کو چھین لیا ہے
برمنگھم... ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج یوکے نے خانہ کعبہ کے امام دو مقدس مساجد کی پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن اسدیس کی اپیل کی حمایت کرتے ھوئے کہا ھے کہ عازمین حج حرم میں کیمرے اور موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کریں۔ ایسوسی ایشن نے دنیا بھر کے عازمین حج کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی حرمت کا خیال نہ رکھنے کا بڑھتا ہوا کلچر انتہائی قابل مذمت ہے اور عازمین حج کو ایسی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہونا چاہئے جن سے حرمین الشریفین کی حرمت متاثر ہوتی ہو۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ بہت سے عازمین اپنی عبادتوں حتٰی کہ طواف کعبہ کے دوران توجہ مرکوز کرنے کی بجائے کیمروں سے تصاویر اتارنے اور ویڈیوز بنانے میں مصروف ہوتے ہیں۔ ان کا یہ تکلیف دہ رویہ خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ دونوں کا احترام نہ کرنے کے مترادف ہے ان کے اس رویئے سے دوسرے عازمین حج بھی متاثر ہوتے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ انتہائی تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ موبائل فونز کی میوزیکل ٹونز کعبۃ اللہ اور مسجد نبوی دونوں مقامات پر سنائی دیتی ہیں حتٰی کہ نماز کے دوران بھی میوزیکل رنگ ٹونز عبادت سے توجہ ہٹادیتی ہے اس بڑھتے ہوئے کلچر نے حرمین شریفین کے امن و حرمت اور عازمین کی عبادات کے مزے کو چھین لیا ہے۔