مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
صوفی راسب کو محفوظ سیٹ دیکر لیبر نے اہلیان سلائو کے دل جیت لئے:چوہدری اشرف
سلائو ... لیبر پارٹی کے مقامی رہنما امیدوار برائے کونسلر صوفی محمد راسب کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس سے پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور لیبر پارٹی جنرل کمیٹی سلائو کے ممبر چوہدری محمد صدیق ، کونسلر چوہدری محمد شریف، کونسلر کمشنر سہیل منور، کونسلر چوہدری نذیر ، کونسلر عشرت شاہ لیبر پارٹی سلائو کے مرکزی سیکرٹری جنرل ظفرعجائب، سابق کونسلر نذیر لودھی، اورنگزیب چوہدری، چوہدری خورشید، محمد شریف ، عارف بجاڑوی، سابق سینئر نائب صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن چوہدری افضل ، علیم صدیق، عظیم صدیق، ہمایوں احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہالیان سلائو کونسلر صوفی راسب کی سیاسی خدمات پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں قیادت نے سینئر کونسلر صوفی محمد راسب کو پارٹی ٹکٹ دے کر اہلیان سلائو کے ہمیشہ کے لئے دل جیت لئے ہیں۔ چوہدری محمد صدیق نے کہا کہ کونسلر صوفی محمد راسب میرے بھائی اور ہم سب کے لئے قابل احترام شخصیت ہیں اہالیان سلائو کی طرف سے آج ہر سطح پر صوفی راسب کی سیاسی خدمات کا اعتراف کیا جانا ہم سب کے لئے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے، تقریب سے مہمان خصوصی سینئر کونسلر صوفی محمد راسب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ لیبر پارٹی کے لئے وارڈ میں جاکر کام کیا موجودہ وارڈ جو لیبر پارٹی کی عرصہ50سال سے محفوظ ترین نشست ہے، وہاں سے پارٹی ٹکٹ ملنا یقیناً بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ، دریں اتنا سابق ایڈمنسٹریٹر میرپور چوہدری محمد اشرف نے بھی صوفی راسب سے ملاقات میں ان کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ کونسلر صوفی محمد راسب لیبر پارٹی کے نظریاتی کارکن ہیں جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کے لئے ہر سطح پرکام کیا ..