مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیریوں کوحق آزادی سے محروم کرنا جمہوری ہندوستان کے منہ پر طمانچہ ہے:مقررین
ناٹنگھم:جموں کشمیر میں بہنے والا انسانی لہو ہندوستان کی جمہوریت کا مذاق اڑا رہا ہے طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو ان کے حق آزادی سے محروم کرنا جمہوری ہندوستان کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔تاریخی ثقافتی اور جغرافیائی اعتبار سے کشمیر ہندوستان اور پاکستان سے الگ ایک وجود اور ثقافت رکھتا ہے یہ ہندوستان اور پاکستان کی سرحدوں کا مسئلہ نہیں بلکہ کشمیر کی قومی آزادی کا مسئلہ ہے طاقت کے استعمال سے انہیں اپنے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیر اہتمام ناٹنگھم میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا، مقررین نے کہا کہ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی معصوم کشمیریوں پر ہونے والی جارحیت اور پر تشدد انسانیت سوز کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق سے زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھ سکتی جس طرح بھگت سنگھ تمہاری آزادی کے لیے لڑا تھا اسی طرح مقبول بٹ شہید کشمیر کی آزادی کے لیے تمہارے خلاف لڑا تھا اگر بھگت سنگھ تمہاری آزادی کا ہیرو ہے تو مقبول بٹ شہید ہماری تاریخ کا ایک سنہری باب ہےاور اس کی جلائی شمع سے آزادی کا سورج طلوع ہو گا اور کشمیری قوم آزادی سے سکون کا سانس لے گی. مقررین نے ان تمام دوستوں کی جدوجہد کو سراہا جنہوں نے ان مشکل ترین حالات میں آزاد کشمیر کے ہونے والے انتخابات میں حصہ لیا اور جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کا پیغام عوام تک پہنچایاالیکشن جھوٹ پرمبنی اور ایک کنٹرول سسٹم میں ہو رے تھے جنہیں جی سی او مری اور اسلام آباد کا آشیرباد حاصل تھا اور حکمران اپنے گھناؤنے مقاصد کی تکمیل کے لئے عوام کو لوٹ رہے ہیں اجلاس سے برطانیہ برانچ کے صدر شاہد ہاشمی، سیکرٹری جنرل واجد ایوب، چیف آرگنائزر سردار امجد اشرف، سردار طاہر سعید، حسن محمود، ظہیر احمد، زوہیب حسرت، زوہیب افضل، عرفان میر ۔شاھد خالق۔نعمان خورشید ۔وسیم اختر ۔عبدالقدوس نے بھی شرکت کی ۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر