مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم لیگ ن اقتدار میں آکرخزانہ لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیگی:طارق فاروق
گریٹر مانچسٹر... وطن واپسی سے قبل مسلم لیگ ن بولٹن کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ھوئے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے کہا ہےکہ آزادکشمیر کی موجودہ حکومت نے اقربا پروری اور جیالا نوازی کی انتہا کردی ۔ پبلک سروس کمیشن جیسے اعلیٰ ادارے مین میرٹ سے ہٹ کر سیاسی تقرریاں کرکے نہ صرف ادارے کی ساکھ کو مجروح کیا بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ کو بے روزگار رکھ کر جیالا نوازی اور ذاتی پسند ناپسند سے انتظامی پوسٹوں پر نااہل افراد کو مسلط کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر قومی خزانہ لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لے گی۔ انہوں نے کہا آزادکشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، ریاست کے اندر لوٹ مار کا بازار گرم ہے، تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے مسلم لیگ ن کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں ورنہ کشمیری قوم پر غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقہ سے مسلط کی گئی کرپٹ حکومت کے خاتمہ کیلئے کہیں سے اجازت لینے کی ضرورت نہ پڑتی۔ کشمیری و پاکستانی کمیونٹی باہمی اتحاد و اتفاق کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے برطانیہ کی مقامی و قومی سیاست میں حصہ لے کر لوگوں کو درپیش مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن بولٹن کے صدر راجہ جلیل الرحمن، چیئرمین راجہ رئیس، یوتھ ونگ کے صدر راجہ شاہ نواز، راجہ عارف، چوہدری جہانگیر، راجہ طلعت جمیل، ریاض بڑاہلوی، راجہ طالب ایڈووکیٹ، راجہ شہزاد، مرزا ندیم، چوہدری طاہر ایوب، مسلم لیگ ن برطانیہ کے ترجمان سردار مرتضیٰ، پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے چیئرمین راجہ آفتاب شریف، سینئر وائس پریذڈنٹ فضل مجدد بھی موجود تھے۔ تقریب کی صدارت آزادکشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ عبدالقیوم نے کی۔