مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیرنیشنل عوامی پارٹی آزادی کی تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کر یگی: شاہد ہاشمی
سٹوک آن ٹرنٹ :جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی قومی آزادی کی تحریک میں اول دستے کا کردار ادا کر ے گی ، ان خیالات کا اظہار سٹوک میں نیشنل عوامی پارٹی کے نئے یونٹ سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں نے کیا اجلاس سے نیشنل عوامی پارٹی یو کے برانچ کے صدر شاہد ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کا مسئلہ کوئی سرحدوں کا تنازعہ یا کوئی مذہبی مسئلہ نہیں بلکہ قومی آزادی کا مسئلہ ہے ۔ریاست کی وحدت کی بحالی اور sovereignty کا مسئلہ ہے اجلاس سے یو کے برانچ کے آرگنائزر سردار امجد اور مرکزی راہنما پیر اعجاز نے بھی خطاب کیا ۔جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ نے آج سٹوک آن ٹرینٹ میں نئے یونٹ کی بنیاد رکھی ۔ ۔جس میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی بر طانیہ کے صدر شاہد ہاشمی ،آرگنائزر امجد اشرف ،حاجی نثار احمد خان ،زوہیب حسرت ،پیر اعجاز، عرفان میر، شا ھد خالد، سردار نعمان اور دیگر اہم عہدیداران نے شرکت کی ۔اس موقع پر آرگنائزر امجد اشرف جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ نے حلف لیا اور صدر جماعت شاہد ہاشمی اور کامریڈ سلیم یاس اور دیگر زمہ داران نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو مبارک باد دی اور اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا کہ پورے برطانیہ میں چند شہروں میں پارٹی کے یونٹ تھے وقت اور سچے حالات نے ثابت کر کہ حق کہ راستوں پہ چلنے والے کامریڈوں کو کھبی دیوار کہ ساتھ نہیں لگایا جا سکتا ۔اور آج جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کا پرچار گلی ،محلوں ،شہروں اور چوراہوں میں بھی ہو رہا ہے اور مزید بہتری کے لیے بھی جموں کشمیرنیشنل عوامی پارٹی برطانیہ جلد ہی اپنے ماہنامہ شمارے کا آغاز کرے گی اور باقاعدگی سے سٹڈی سرکل کا آغاز بھی کرے گی ۔نظریاتی تربیت کے لیے کامریڈز کو سوشل میڈیا کے ساتھ مختلف گروپوں میں ایڈ کیا جائے گا ۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر