مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لندن کی والتھم فاریسٹ بارو کونسل کے زیر اہتما م ایشیائی میلہ، ہزاروں افراد کی شرکت
لندن : برطانیہ میں گرمیاں آتے ہی ناصرف سکولوں میں چھٹیوں کا آغاز ہو جاتا ہے بلکہ گرمی کو انجوائے کرنے کیلئے جہاں فیملیز کیلئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے وہیں قومی اور علاقائی سطحوں پر میلوں کا بھی بھر پور انتظام کیا جاتا ہے۔ دیگر شہروں کی طرح لندن میں بھی متعدد میلے منعقد کرائے جاتے ہیں جن میں ایشیائی میلوں کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔ لندن کی والتھم فاریسٹ بارو کونسل کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے سالانہ ایشیائی میلے کا اہتمام کرتی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین ، مرد ، بچے اور بوڑھے شریک ہوئے ۔ پاکستان سے آئے بریگیڈیئر انور الحق اور سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر جبکہ مقامی طور پر ممبر پارلیمنٹ اسٹیلا کریسی اور میئر کونسلر پیٹر ہیرنگٹن مہمان خصوصی تھے ۔ ٹائون کی عمارت کے عقب میں واقع وسیع و عریض گرائونڈ مختلف اسٹالوں ، کھیلوں ، بچوں کے جھولوں اور عوام کے جم غفیر سے بھرا ہوا تھا ۔ میلے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین الحاج راجہ اللہ دتہ سے بڑی منصوبہ بندی سے میلے کو کامیاب بنایا ۔ گزشتہ سالوں کی طرح والتھم فارسٹ بارو کے زیر اہتمام اور سابق چیئرمین والتھم فارسٹ اسلامک ایسوسی ایشن الحاج راجہ اللہ دتہ کی زیر نگرانی اس سال بھی گزشتہ اتوار کے روز بارو کونسل کے وسیع و عریض گرائونڈ میں ایشین میلہ منعقد ہوا ۔ میلہ خالصتاً ایشین خصوصاً پاکستان ، کشمیر اور انڈیا کی ثقافت پر مبنی تھا اور ایک فیملی فن کا پروگرام تھا ۔ میلے میں بارو سے باہر لندن اور دوسرے شہروں کے کثیر تعداد میں مرد ، خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔ ایشین کمیونٹی کے علاوہ لوکل دوسری کمیونٹی کے لوگ بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ ایک اندازے کے مطابق مس میں 13ہزار تک لوگوں نے شرکت کی ۔ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کیلئے ہر قسم کی تفریح کا پروگرام منعقد کئے گئے تھے ۔ میلے میں شرکاء کی سب سے زیادہ توجہ کا مرکز انٹرنیشنل کبڈی کے میچ تھے جس میں نوجوانوں نے اپنی اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ۔ میلے میں میوزک ، ڈانس کے علاوہ ایشین گیمز جس میں بینی کا مقابلہ ، پتھر اٹھانے کے مقابلے ہوئے ۔ راجہ آصف اور راجہ ذوالقرنین نے مونگل کے دورے ہوا میں لہرائے اور حاضرین نے ان کو خوب داد دی ۔ پتھر اٹھانے کا مقابلہ کامران اختر نے 5من 25 سیر (205کلوگرام) پتھر اٹھا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ۔ میلے میں پاکستان سے آئے مہمان خصوصی نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام ہر شہر میں منعقد کرنے چاہیں تا کہ ہماری نئی نسل ہمارے ملک کی ثقافت کے بارے آگاہ رہیں انہوں نے میلے کے تمام منتظمین خصوصاً راجہ اللہ دتہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کو مبارکباد پیش کی ۔ میلے میں میئر والتھم فاریسٹ بارو کونسلر پیٹر ہیرنگٹن ، کونسل لیڈر ، کونسلر کرس رابنز ، سابق میئرز کونسلر چوہدری لیاقت علی ، کونسلر چوہدری ندیم علی ، کونسلر مسعود اور سیاسی و سماجی رہنما چوہدری شوکت ، خواجہ ظہور خان ، سعید بھٹی ،نجابت بھٹی ، حاجی چوہدری صدیق ، چوہدری ریسٹورنٹ کے مالکان چوہدری سکندر گورایہ ، ریاض خان ، چوہدری افضال محمود ، چوہدری نثار احمد ، چوہدری محمود اقبال ، راجہ گلستان خان ، راجہ بشارت خان اور دیگر شریک ہوئے ۔